
مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1422
تاریخ اجراء: 02شعبان المعظم1444
ھ/23فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی نے واٹس اپ پر کوئی حدیث
کا سٹیٹس لگایا ہو یا فیس بک پر لگایا ہو، تو کیا
ہم وہاں سے کاپی کر کے اپنے واٹس اپ پر سٹیٹس لگا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
کسی کے سٹیٹس
وغیرہ پر حدیث مبارک لگی ہوتواُسے کاپی کر کے اپنے
سٹیٹس پر لگانے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں۔ ہاں پہلے یہ تحقیق
کرلی جائے کہ آیاواقعی
وہ حدیث بھی ہے یانہیں؟کیونکہ بہت مرتبہ
ایساہوتاہے کہ دیکھادیکھی سب بیان کررہے ہوتے
ہیں لیکن وہ کوئی حدیث نہیں ہوتی بلکہ
کسی کاکوئی قول ہوتاہے یاکچھ اور۔لہذاکسی مستندعالم
دین سے پہلے پوچھ لیں اورپھراس کے بعدلگاناچاہیں
تولگالیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم