کیا magic show دیکھ سکتے ہیں؟
کیا magic show دیکھنا جائز ہے؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا magic show دیکھنا جائز ہے؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عمومی طور پر میجک شو (Majic Show) شعبدہ بازی پر مشتمل ہوتے ہیں اور شعبدہ باز کے افعال حرام ہیں لہذا ایسے میجک شو (Majic Show) دیکھنا اور کرنا، دونوں شرعا ناجائز و حرام ہیں، نیز جب ایسا شو کرنا حرام ہے، تو اس کا تماشہ دیکھنا بھی حرام ہے کہ جس کا کرنا حرام ہو اس کا تماشہ بنانا بھی حرام ہوتا ہے۔
سیدی اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں: ”شعبدہ باز بھان متی بازیگر کے افعال حرام ہیں اور اس کا تماشہ دیکھنا بھی حرام ہے کہ حرام کو تماشہ بنانا حرام ہے۔“ (فتاوٰی رضویہ، جلد21، صفحہ159، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-4542
تاریخ اجراء:23 جمادی الثانی1447ھ/15دسمبر2025ء