
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
میں معذور ہوں، غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے بہت مشکل ہوتی ہے، کیا یہ بال صاف کرنے کے لئے بال صفا کریم استعمال کر سکتا ہوں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
جی ہاں، آپ بلکہ کوئی بھی عام شخص غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے بال صفا پاؤڈر استعمال کر سکتا ہے۔
صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”موئے زیر ناف اُسترے سے مونڈنا چاہیے اور اس کو ناف کے نیچے سے شروع کرنا چاہیے اور اگر مونڈنے کی جگہ ہرتال چونا یا اس زمانہ میں بال اڑانے کا صابون چلا ہے، اس سے دور کرے یہ بھی جائز ہے۔“ (بہارِ شریعت، جلد 3، صفحہ 584، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2122
تاریخ اجراء: 28 رجب المرجب 1446ھ /29 جنوری 2025ء