
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1007
تاریخ اجراء: 19محرم الحرام1445 ھ/07اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ذبح کی ہوئی حلال مرغی
کی کھال کھانا حلال ہے۔
فتاوی
رضویہ میں ہے:’’مذبوح حلال جانور کی کھال بے شک حلال ہے، شرعاً
اس کا کھانا ممنوع نہیں،اگرچہ گائے بھینس بکری کی کھال
کھانے کے قابل نہیں ہوتی۔‘‘(فتاوی رضویہ، ج
20، ص 233، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
فتاوی فقیہ ملت میں اسی طرح کے ایک
سوال کے جواب میں ہے:’’حلال جانور کا چمڑا کھانا جائز ہے بشرطیکہ
مذبوح شرعی کا چمڑا ہو۔‘‘(فتاوی فقیہ ملت،ج2، ص 239، شبیر برادرز،
لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم