دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
کیا ہم باتھ روم کے باہر ایسی سلیپرز (slippers) رکھ سکتے ہیں، جو یونیسیکس (unisex) ہوں (یعنی مرد اور عورت دونوں کے استعمال کے لیے بنائی گئی ہوں)؟ وہ ایسی سلیپرز ہوتی ہیں، جو پہچان میں نہیں آسکتیں، کہ یہ مرد کے لیے ہیں یا عورت کے لیے۔ کیا یہ جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
یونیسیکس سلیپرز، جو مرد و عورت دونوں کے لیے مشترک ہوتے ہیں، کسی ایک کے ساتھ خاص نہیں ہوتے، ایسے سلیپرز باتھ روم کے باہر رکھ سکتے ہیں، اور مرد و عورت دونوں اسے استعمال کر سکتے ہیں کہ اس میں مرد کی عورت کے ساتھ یا عورت کی مرد کے ساتھ مشابہت نہیں ہوتی۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4544
تاریخ اجراء: 24 جمادی الاخریٰ 1447ھ / 16 دسمبر 2025ء