اردو زبان میں درود شریف پڑھنا جائز ہے؟

درود شریف کو اردو زبان میں پڑھنا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا درود شریف کو عربی کے علاوہ اردو زبان میں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

جی ہاں! اردو زبان میں بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں کہ درود پاک ایک دعا ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر رحمت اور سلامتی بھیجنے کی دعا ہے۔ اورجس طرح دوسری دعائیں اردومیں کی جاسکتی ہیں، اسی طرح درودپاک والی دعا بھی اردومیں کی جاسکتی ہے، اس کی کہیں ممانعت نہیں آئی۔ فتاوی مرکزِ تربیت افتاء میں ہے ”محض ایک بار "مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام" اور "کعبے کے بدرالدجی تم پہ کروڑوں درود" کہنے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لاکھوں سلام اور کروڑوں درود پہنچ جاتا ہے۔“ (فتاوی مرکز تربیت افتاء، جلد 2، صفحہ 351، فقیہ ملت اکیڈمی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: WAT-4143

تاریخ اجراء: 24 صفر المظفر 1447ھ / 19 اگست 2025ء