
مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3519
تاریخ اجراء: 28رجب المرجب 1446ھ/29جنوری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک خاتون کوتین طلاقیں ہوئی ہیں ،اب جب کہ وہ عدت میں ہے تو کیا اس کی منگنی یانکاح جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عدت میں نکاح تودورکی بات ہے،نکاح کاپیغام دینا بھی جائزنہیں ہے،اورمنگنی پیغام سے بڑھ کرہے تواس کی بھی اجازت نہیں ۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تحریرفرماتےہیں:"عدت میں نکاح تو نکاح،نکاح کا پیغام دینا (بھی)حرامِ قطعی ہے۔" (فتاویٰ رضویہ،جلد11، صفحہ 266، رضا فاؤنڈیشن ،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
جس کو ماہواری نہ آتی ہو اس کی عدت کیا ہوگی؟
جب طلاق کاخط ملا تب عدت شروع ہوگی یا جب طلاق دی تب سے؟
حاملہ کی عدت کب تک ہوگی ؟
بیوہ کی عِدّت اورغیر شرعی وصیت پر عمل کرنا کیسا؟
طلاق یافتہ ،اوربیوہ عورت کی عدت کتنی ہے؟
کیا حاملہ عورت کی عدت کا نفقہ بھی شوہر پر لازم ہے؟
عدتِ وفات کی مدت اور اس میں پردے کا حکم
وفات کی عدت کے احکام