نماز کے بعد جنازہ پڑھے بغیر جانا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد جنازہ پڑھے بغیر چلے جانا کیسا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
مسجد میں نماز کے لئے گئے، نماز کے بعد نمازِ جنازہ کا اعلان ہوا لیکن اگر کوئی شخص نمازِ جنازہ ادا کئے بغیر چلا جائے، تو کیا حکم ہے؟
جواب
مسجد میں نماز پڑھنے گئے اور وہاں بعد نماز کسی کا جنازہ ہونا ہے تو ہر نمازی پر یہ واجب نہیں کہ نماز جنازہ ادا کرے، کیونکہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے کہ بعض مسلمانوں نے پڑھ لی تو سب کی طرف سے ہوگئی اور نہ پڑھنے والے پر کوئی گناہ نہ ہوا۔ ہاں جو جنازے کے ساتھ گیا ہو تو اسے بغیر نماز پڑھے واپس نہیں آنا چاہئے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے: و لا ینبغی أن یرجع من جنازۃ حتی یصلی علیہ“ یعنی جنازے سے اس وقت تک واپس لوٹنا مناسب نہیں جب تک کہ اس پر نماز نہ پڑھ لے۔ (الفتاوی الھندیۃ، جلد 1، صفحہ 165، مطبوعہ: کوئٹہ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2481
تاریخ اجراء: 05 ربیع الآخر 1447ھ / 29 ستمبر 2025ء