کیا نماز فجر کے بعد قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نمازِ فجر کے بعد تلاوتِ قرآن کا حکم
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا نمازِ فجر کے بعد تلاوتِ قرآن کر سکتے ہیں؟
جواب
جی ہاں! نمازِ فجر کے بعد قرآنِ پاک پڑھ سکتے ہیں۔ البتہ جب سورج طلوع ہوجائے تو بیس منٹ تک تلاوتِ قرآن نہ کرنابہترہے ۔ اس وقت میں درودِ پاک پڑھنا ، تسبیح و دیگر اذکار میں مشغول ہونابہتر ہے۔
جیساکہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ مکروہ اوقات میں تلاوتِ قرآن کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ”ان اوقات میں تلاوت ِقرآن مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکرو درود شریف میں مشغول رہے۔“ (بہار شریعت،جلد1 ، صفحہ 455 ، مکتبۃالمدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2403
تاریخ اجرا: 22محرم الحرام 1447ھ / 18 جولائی 2025ء