logo logo
AI Search

کیا والدین اپنی اولاد کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟

اپنی اولادکوزکوۃ دینا

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-288
تاریخ اجراء:23ربیع الآخر 1443ھ/29نومبر 2021

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا والدین اپنی اولاد کواپنی زکوۃ دے سکتے ہیں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

والدین اپنی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو اور ان کی اولاد کو، نیچے تک کسی کو اپنی زکوۃ نہیں دے سکتے۔ اسی طرح اولاد اپنے والدین کو اور ان کے والدین کو اور ان کے والدین کو اوپر تک کسی کو اپنی زکوۃ نہیں دے سکتی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم