سرچ کریں

Displaying 1511 to 1520 out of 1520 results

1511

کیا نماز میں زیر زبر کی غلطی سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نماز میں غلطی سے قعدہ میں دعائے ماثورہ پڑھتے ہوئے’’مُقِیمَ الصَّلوةِ‘‘ کی جگہ ’’مُقِیمَ الصَّلوةَ‘‘ یعنی تاء پر زیر کے بجائے زبر پڑھتی تھی۔ پھر مجھے معلوم ہوا کہ میں یہ درست نہیں پڑھتی۔ اب کیا اس سے معنی فاسد ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟

1511
1512

عشر اور نصف عشر کسے کہتے ہیں اور فصل کا عشر کیسے نکالیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زمین کی پیداوار پر جو زکوٰۃ واجب ہوتی ہے جسے عشر کہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس عشر اور نصف عشر سے کیا مراد ہے؟ مثلاً اگر کسی کے کھیت میں پچاس کلو یا دو سو کلو دھان یا گیہوں کی فصل ہوئی ہے تو کتنا کلو عشر یا نصف عشر نکالیں گے؟

1512
1513

کیا لیکوریا (سفید پانی) سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کو عام دنوں میں سفید مادہ، یا پانی جیسا مادہ خارج ہو توکیا یہ پاک ہے یا ناپاک؟ اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کپڑے پاک رہتے ہیں یا نہیں اور کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

1513
1514

قضا نمازوں میں تاخیر کرنے سے گناہ ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی قضا نمازیں ہوں اور ابھی ادا نہ کی ہوں تو کیا ان قضا کا ہر وقت گناہ ہوتا رہتا ہے؟ اگر وہ فارغ ٹائم میں قضا نمازیں نہ پڑھے، بلکہ صرف فرض نماز کی سنت غیر مؤکدہ اور نوافل چھوڑ کر ہر نماز کے ساتھ فقط ایک قضا نماز پڑھے تو کیا گنہگار ہوگا؟

1514
1515

فجر اور عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عصر اور فجر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟

1515
1516

مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی باقی رکعتوں میں قراءت کر لے تو کیا حکم؟

جواب: لینا مکروہ تحریمی ناجائز و گناہ ہوتا ہے، لہٰذا اگر اس نے قراء ت کرلی، تو اگر بھولے سے کی، تونماز ہوجائے گی، سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا اور اگر جان بوجھ ک...

1516
1517

دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثنا یا التحیات پڑھ لی تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی نمازی نماز پڑھتے ہوئے بے خیالی میں فرض نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ شروع کرنے سے پہلے ثناء یا التحیات پڑھ لے اور ان کے مکمل ہونے سے پہلے اس کو یاد آجائے تو وہ فوراً سورۃ الفاتحہ شروع کرلے تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا یعنی اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

1517
1518

حالت احرام میں زخم پر پٹی باندھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کچھ دنوں پہلے میں وضو خانہ پر پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے میرے سیدھے ہاتھ کی کہنی ٹوٹ گئی، علاج کے بعد بھی اس میں کافی شدید درد رہتا ہے، اس لئے میں اس پر پٹی باندھ کر رکھتا ہوں، اب مجھے کچھ دنوں میں عمرے کیلئے جانا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ میں حالت احرام میں کہنی پر پٹی باندھ سکتا ہوں یا نہیں؟ اس کی وجہ سے دم تو لازم نہیں ہو گا ؟

1518
1519

گدھی کے دودھ سے بنائی گئی کریم استعمال کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گدھی کے دودھ سے بنا ہوا فیس ماسک یا نائٹ کریم استعمال کرنا کیسا ہے؟نیز اسے بیچنے کا کیا حکم ہوگا ؟برائے مہربانی ارشادفرمادیں۔ تفصیل:گدھی کے دودھ کو مخصوص طریقے سے گرم کیا جاتا ہے، پھر اس میں ناریل یا زیتون کا تیل، شہداور وٹامن E کیپسول شامل کرکے ایک خاص کریم تیار کی جاتی ہے، جو کہ جلد کے رنگ کو صاف کرنے، جھریاں و داغ دھبے دور کرنے، کیل مہاسوں کے علاج اور جِلدی انفیکشن میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

1519
1520

صاحب ترتیب نے فجر نہیں پڑھی اور عید کی نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ صاحبِ ترتیب شخص کی عید کے دن کسی عذر کے سبب نمازِ فجر قضا ہوئی، تو اس نےنمازِ فجر کی قضا پڑھے بغیر نمازِ عید ادا کرلی،تو کیا اس کی نمازِعید ادا ہوجائےگی؟

1520