عباسی خاندان کے کسی فرد کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا عباسی خاندان کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
دوکان خرید کر کرائے پر دے کر کمانا مقصود ہو، تو کیا اس پرزکوٰۃ ہوگی
سوال: اگر کوئی دکان خریدی جس کو کرائے پے دے کر کمانا مقصود ہے، تو کیا اس دوکان پر زکوٰۃ ہوگی یاصرف کرائے پر؟
آڑھتی کا مالک کی اجازت کے بغیر کمیشن سے زائد رقم رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زیدآڑھت کاکام کرتا ہے ،اس کے پاس لوگ اپنے باغات کے آم بیچنےکے لئےبھیجتے ہیں،تو وه آم فروخت کروانےپرعرف کے مطابق كميشن ليتا ہے ،اور اس کےساتھ مزید کچھ رقم آم کے مالکان کو بتائےبغیر اس کام کے لئے رکھ لیتا ہے کہ جن لوگوں کوآم فروخت کیے ہیں، ان آم کی پیٹیوں میں سےجوآم خراب نکلے ،ان کےبدلے ان کو یہ رقم دوں گا اور اگر آم خراب نہ نکلے تو یہ رقم اگلے سال جن لوگوں کے آم خراب نکلیں گے،ان کو دوں گا،اپنی ذات پر اس کو خرچ نہیں کروں گا، مثلاً زید 5لاکھ میں آم بیچتا ہے، 25 ہزار کمیشن رکھتا ہے اور 50 ہزار اضافی رکھ لیتا ہے،اور 4لاکھ 25 ہزار مالکان کو دیتا ہے اور ان کو یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کے پھل اتنے (4لاکھ ،25 ہزار)میں ہی فروخت ہوئے ہیں، زید کا ایسا کرنا کیسا؟
دوکان کے لئے دئیے گئے ایڈوانس پر زکوٰۃکا حکم
سوال: کیا دوکان کے ایڈوانس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟
قیام کیے بغیر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہونا
سوال: امام صاحب پہلی رکعت کے رکوع میں تھے، زید آیا اور "اللہ اکبر" کہتا ہوا رکوع میں چلا گیا، ایک مرتبہ "سبحان اللہ" کہنے کی مقدار بھی نہیں رکا، حالانکہ واجب تھا کہ کم از کم ایک مرتبہ "سبحان اللہ" کی مقدار رکے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی نماز ہوئی یا نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر زید نے امام صاحب کو دوسری رکعت کے رکوع میں پایا، تو کیا آخر میں سجدہ سہو کرے گا یا نہیں؟
اپنی چیز بکوانے کے لیے گفٹ دینا کیسا ؟
سوال: کہ زیدکی بک ڈپو اورا سٹیشنری کی دکان (SHOP)ہے، کیا زید اپنی کتب اور اسٹیشنری کا سامان اسکول میں سیل کروانے کے لئے اسکول مالکان کو کچھ رقم، موٹر سائیکل، سکول کی تزئین و آرائش کا سامان، یا اسٹیشنری کا کوئی سامان، وغیرہ تحفہ میں دے سکتا ہے، تاکہ اسکول مالکان بچوں کو پابند کردیں کہ وہ اسکول میں استعمال ہونے والی کتب، رجسٹر اور اسٹیشنری وغیرہ کا سامان زید کی دکان سے ہی خریدیں گے۔ اور جب کسی ایونٹ پر اسکول میں اسٹال لگانا ہوگا، تو صرف زید ہی لگائے گا، کسی اور کو اجازت نہیں ہوگی، تو اس صورت میں زید کا اسکول مالکان کو رقم وغیرہ تحفہ دینا اور اسکول مالکان کا لینا کیسا ؟
شرعی فقیر کے گھر کا رینٹ زکوۃ کی نیت سے ادا کرنا
جواب: زکوٰۃ کا رکن ہے فقیرِ شرعی کو مالک بنانا اورمالک بنانے کے لیے خود فقیر شرعی یااس کے نائب کااس مال پرقبضہ کرناضروری ہے،اب جس صورت میں اس کی اجازت سے اس...
نماز میں اشارے سے جواب دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نماز پڑھ رہا تھا، تو زید سے کسی نے پوچھا کھانا کھا لیا ہے؟ تو زید نے نماز میں ہوتے ہوئے سر ہلا کر اشارے سے نہیں یا ہاں میں جواب دیا۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح زید کی نماز ٹوٹ جائے گی؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟