
غیر مسلم کو کامیڈی شو (Comedy Show) کی ٹکٹ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان کمپنی کا اپنے کافر ملازم کو کامیڈ ی شو کی مفت میں ٹکٹ دینا کیسا ہے؟
بچے کو گڑ میں تولنے کی منت ماننا
سوال: کچھ عورتیں اس طرح منت مانتی ہیں کہ میرے بچے کی یہ بیماری دور ہوگئی، تو میں فلاں مزار پر جا کر بچے کو گڑ میں تولوں گی، توان کا اس طرح کی منت ماننا کیسا؟
نامحرم مرد کا اپنی چچی سے بے تکلف ہونا کیسا؟
سوال: جوان شخص کا اپنی جوان چچی سے بے تکلف ہونا، بلا ضرورت یا ضرورت کے تحت باتیں کرنا کیسا ہے؟
نبی پاک ﷺ کے نام کے ساتھ درود کی جگہ صلعم یا ص وغیرہ علامت لکھنا کیسا ؟
سوال: نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ درودِ پاک کی جگہ کوئی علامت، مثلاً ’’صلعم‘‘ یا ’’ص‘‘ یا ’’ ؐ ‘‘ لکھنا کیسا اور کیا یہ درودِ پاک کے قائم مقام ہو گا؟ سائل: عبد اللہ رشید(ساہنا، منڈی بہاؤالدین)
کسی کی زکوٰۃ کی رقم خود استعمال کر لی تو کیا اپنے پاس سے اتنی رقم زکوٰۃ میں دینی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے ایک عزیز نے اپنی ایک سال کی پیشگی زکوۃ کی رقم مجھے دے دی اور اپنا وکیل بناتے ہوئے کہا کہ پندرہ شعبان کو میرا سال ختم ہوجاتا ہے، لہذا اس سے پہلے آپ کے پاس جو بھی کوئی زکوۃ کا مستحق شخص آئے اس کی ان پیسوں سے مدد کردینا۔ دورانِ سال مجھے پیسوں کی ضرورت پڑ ی، اس وقت میرے پاس وہی زکوۃ کے پیسے پڑےتھے، تو میں نے ان پیسوں میں سے کچھ پیسے ذاتی کام کے لیے اس نیت سے خرچ کردیے کہ بعد میں اپنے پیسوں سے اتنے پیسے اپنے عزیز کی زکوۃ کے ادا کر دوں گا۔مجھے یہ رہنمائی چاہیے تھی کہ میرا اس طرح کرنا کیسا ہے؟نیز بعد میں جب میں اتنے پیسے ادا کر دوں گا، تو کیا میرے عزیز کی زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟ نوٹ: میرے عزیز کو اس بات کا علم نہیں ہے اور نہ ہی اس کی طرف سے ایسی کوئی اجازت تھی، نیز میں خود صاحب نصاب ہوں۔