سرچ کریں

Displaying 1831 to 1840 out of 7119 results

1831

غسل میں ٹانکے والی جگہ دھوئے بغیر نماز وغیرہ پڑھنا

سوال: ایک بندے کا آپریشن ہوا،آپریشن والی جگہ پر ٹانکے لگے ہوئے ہیں،اب اس پر غسل فرض ہوگیا،وہ غسل کرے گا،تو اس نے آپریشن والی جگہ پر پانی نہیں بہانا،بلکہ بقیہ جسم پر ہی بہائے گا،تو کیا وہ اس غسل کے بعد بھی نماز اور قرآن پاک وغیرہ پڑھ سکتا ہے ؟

1831
1832

ناپاکی کی حالت میں دکھاوے کے لیے نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے جان بوجھ کر ناپاکی کی حالت میں عصر اور مغرب کی نماز صرف دکھاوے کے لیے پڑھی مگر اس نے نماز کی نیت نہیں کی اور نہ ہی نماز میں اس نے کچھ پڑھا، صرف ارکان ادا کیے اور اپنے اس عمل کو گناہ سمجھتے ہوئے صرف دکھاوے کے لیے کیا، تو اس پر کیا حکم شرع ہوگا؟ کیا ایسے شخص کو تجدید ایمان کرنا ہوگا؟

1832
1833

ماں کا ایک بیٹی سے سخت رویہ بقیہ پر شفقتیں

سوال: اگر ماں ایک بیٹی سے پیار نہ کرے، سخت رویہ رکھے، جبکہ باقی بیٹیوں سے پیار و محبت ہے، تو ماں پر کیا حکم ہے؟ اگر بیٹی بھی ماں سے سخت لہجے میں غصہ میں بات کرلے تو کیا مواخذہ ہوگا؟

1833
1834

زمین بیچ کر کاروبار کرنا کیسا ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح

سوال: ہم دو بھائیوں نے اپنی وراثتی زمین بیچ کر اس سے حاصل ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کر لی ہے۔ اب میرا ارادہ ہے کہ میں اس رقم سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کروں۔ جب لوگوں کو میرے ارادے کے متعلق معلوم ہوا، تو کہنے لگے کہ سنی سنائی بات ہے کہ زمین کو نہیں بیچنا چاہیے۔ اس وجہ سے میں کافی پریشان ہوں کہ میں اپنا کاروبار شروع کر وں یا نہیں؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیے کہ اس بات کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

1834
1835

حالت احرام میں فوت ہونے والے کا سر اور چہرہ چھپانے کا حکم

سوال: کیا حالت احرام میں فوت ہونے والے کا سر نہیں ڈھانپا جائے گا؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک حدیث مبارکہ بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اصل مسئلہ کیا ہے؟

1835
1836

احرام کی حالت میں سجدے میں چہرے پر کپڑا لگ جائے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں نماز میں سجدہ کی ادائیگی کے دوران اگر لیڈیز کا اسکارف، یا دوپٹہ منہ پر لگ جائے تو کیا معاملہ ہوگا؟

1836
1837

پارٹنر کا چیز مہنگی بیچ کر اضافی نفع خود رکھنا کیسا ؟

سوال: ہم دو افراد نے مل کر پارٹنر شپ کی ہے، پیسے دونوں کے آدھے آدھے ہیں جبکہ کام صرف میں کرتا ہوں، نفع دونوں آدھا آدھا رکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہےکہ ہم نے بیچنے کی تمام چیزوں کے ریٹ اپنے طور پر فکس کیے ہوئے ہیں کہ فلاں آئٹم اتنے کا بیچنا ہے اور فلاں آئٹم اتنے کا، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ میں کسی بھی آئٹم کو فکس کیےہوئے ریٹ سے زیادہ میں بیچ دوں اور اس کا اضافی نفع خود رکھ لوں، اپنے پارٹنر کو اس میں شامل نہ کروں؟ کیونکہ خریداری سے لے کر نفع کی تقسیم تک ساری محنت میری ہوتی ہے۔

1837
1838

مسجد سے باہر صفوں کے درمیان فاصلہ ہو تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کا ایک ہال ہے، ایک چھوٹا سا صحن ہے اور اس کی چاردیواری بھی چھوٹی سی ہے، اس صحن کے اوپر ہم نے شیڈ لگایا ہوا ہے جو مسجد کی چاردیواری سے باہر بھی سایہ دیتا ہے، جمعہ والے دن چونکہ نمازی زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے ہم مسجد کی اس چاردیواری کے باہر بھی چاردیواری سے متصل صفیں بچھا دیتے ہیں جن میں کچھ صفیں تو شیڈ کے سایہ کے نیچے آتی ہیں مگر کچھ صفیں شیڈ سے باہر دھوپ میں بچھائی جاتی ہیں، جو نمازی آخر میں آتے ہیں جنہیں ہال، صحن اورمسجد کے باہر شیڈ کے سائے کے نیچے جگہ نہیں ملتی تو وہ دھوپ والی صفیں اٹھا کر تقریبا پانچ صفوں کے فاصلے کے بعدپیچھے موجود درختوں کے سایہ میں بچھا لیتے ہیں اور وہیں سے امام کی اقتدا کرتے ہیں جبکہ بیچ میں تقریبا پانچ صفوں کی جگہ دھوپ کی وجہ سے خالی رہتی ہے، انتظامیہ سے بات کی گئی ہے کہ جمعہ والے دن اس خالی رہنے والی جگہ پر بھی ترپال، ٹینٹ وغیرہ سے سایہ کا انتظام کردیا جائے تو مسجد سے باہر بھی صفیں متصل رہیں گی، مگر انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، اب سوال یہ ہے کہ جو نمازی پانچ صفوں کا فاصلہ چھوڑ کردرختوں کےنیچے نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کی نماز ہوجاتی ہے؟

1838
1839

ماتھے پر ٹیکا یا تِلک لگانے اور راکھی بندھوانے کا حکم

سوال: ہندؤوں کی طرح اپنے ماتھے پر ٹیکا لگانے یا کلائی پر راکھی بندھوانے یا باندھنے کا کیا حکم ہے؟

1839
1840

نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے؟ اس کے متعلق چند سوال

جواب: پر قدرت ہونے کے باوجود بیٹھ کر نفل پڑھنے والے پر محمول ہے، کیونکہ جو قیام سے عاجز ہونے کی وجہ سے بیٹھ کر نفل نماز پڑھے تو اس کا ثواب ایسا ہی ہے جیساکہ...

1840