سرچ کریں

Displaying 211 to 220 out of 4392 results

211

طلاق کے بارے میں غلط فہمیاں‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل طلاق دینے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ چھوٹی چھوٹی سی بات پر لوگ زبانی،تحریری یا فون پر اکٹھی تین طلاقیں دے دیتے ہیں اور بعد میں بہت پریشان ہوتے ہیں اور دوبارہ صلح کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ شوہر نے اگر صریح الفاظ میں تین طلاقیں دے دی ہوں ، تو کیا وہ تینوں نافذ ہوجاتی ہیں یا نہیں؟ رجوع کی کوئی صورت ہے یا نہیں ؟اگر تین طلاقوں کے بعد بغیر حلالہ کے رجوع ممکن نہیں ، تو حلالہ کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔نیزتین طلاقیں ہوجانے کے باوجودلڑکا لڑکی اکٹھے رہیں ، تو ان کا یوں رہنا کیسا ہے؟گھر والوں ،رشتہ داروں ،دوست احباب،اہل محلہ کو کیا کرنا چاہیے ؟ بعض لوگوں نے طلاق جیسے اہم شرعی مسئلہ میں کچھ باتیں گھڑی ہوئی ہوتی ہیں، جو درج ذیل ہیں: (1)غصہ میں طلاق نہیں ہوتی ۔(2)عورت جب تک نہ سنے ، طلاق نہیں ہوتی ۔ (3)عورت قبول نہ کرے ، تو طلاق نہیں ہوتی ۔ (4)طلاق دیتے وقت گواہ نہ ہوں ، تو طلاق نہیں ہوتی۔ (5) جب تک لکھ کر نہ دو ، طلاق نہیں ہوتی ۔ (6)بعض کہتے ہیں کہ ساٹھ بندوں کو کھانا کھلا دو ، تو دی ہوئی طلاقیں ختم ہوجاتی ہیں ۔ (7)کورٹ والےکہتے ہیں کہ نوے دن کے اندر صلح ہوسکتی ہے چاہے جتنی بھی طلاقیں دی ہوں ۔ (8)یونین کونسل والے کہتے ہیں کہ جب تک ہم طلاق کو نافذ نہ کریں ، تب تک طلاق نہیں ہوتی اگرچہ جتنا مرضی وقت گزر جائے ۔ (9)بعض کہتے ہیں کہ حمل میں طلاق نہیں ہوتی ۔ (10)بعض لوگ واضح طور پر صریح الفاظ کے ساتھ تین طلاقیں دینے کے بعد کہتے ہیں کہ میری طلاق دینے کی نیت نہیں تھی ، اس لیے طلاق نہیں ہوئی۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں ان باتوں کا مختصر جواب تحریر فرمادیں تاکہ مسلمان شرعی حکم پر عمل پیرا ہوسکیں۔

211
212

وراثت کی کرائے پر دی ہوئی مشترکہ دکانوں میں بہنوں کا حق؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، والد صاحب کی جائیداد ،دکانیں وغیرہ کسی کی تقسیم نہیں ہوئی ، سب کچھ بھائیوں کے قبضے میں ہے اور بہنوں کے مطالبے پر بھی ان کا حصہ انہیں نہیں دے رہے ۔اب بھائیوں نےبہنوں کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے کچھ دکانیں کرایہ پر دے دی ہیں ،توان دکانوں سے آنے والے کرائے پر کس کا حق ہے ؟ بہنیں مطالبہ کرسکتی ہیں یا نہیں ؟ برائے کرم تفصیل سے رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ : تمام ورثاء عاقل بالغ ہیں ۔ نیز اگر بہنیں اب اجازت دے دیں ، پھر کیا حکم ہوگا ؟

212
214

اس شرط پر موبائل بیچنا کہ ایک ہفتے بعد واپس خرید لوں گا ، کیسا ہے؟

جواب: حکم بیان کرتے ہوئے فتاوی تاتارخانیہ میں ہے: ”وان کان الشرط شرطا لم یعرف ورودالشرع بجوازہ فی صورۃ وھو لیس بمتعارف، ان کان لاحد المتعاقدین فیہ منفعۃ۔۔۔ف...

214
215

اللہ پاک سے وعدہ کر کے توڑ دینے کا حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرکسی شخص نے یہ الفاظ بول کر اللہ تعالیٰ سےوعدہ کیاکہ ”یااللہ عزوجل!میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ فلاں گناہ نہیں کروں گا“لیکن اُس نے دوبارہ اُس گناہ کا ارتکاب کیا،تواُس کے ليے کیا حکم ہو گا؟کیا اسے کفارہ دینا ہوگا؟ سائل:ڈاکٹر ایوب عطاری(اٹک)

215
216

سورج گرہن کے بارے میں اسلامی نظریہ اور لوگوں کے باطل خیالات

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ(1) چاند اور سورج گرہن کے متعلق اسلام میں کیا حکم ہے اس وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ (2) سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کے بارےمیں اسلام کیا کہتا ہے کہ اس کو کیا کرنے کا حکم ہے اور کس کس کام سے ممانعت ہے؟

216
217

عورت کا وراثت میں حصہ مرد سے کم کیوں ہے ؟

جواب: حکم کو دل و جان سے قبول کرے کہ اسلام کا معنی ہی سر تسلیم خم کرنا ہے ۔نیز اللہ تعالیٰ کے احکام میں ہزار ہا حکمتیں ہیں، ہر حکم کی حکمت کوہم اپنی ناقص...

217
218

فرض نماز میں امام قعدہ اخیرہ کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو مقتدی کیا کریں؟

سوال: فرضوں کی آخری رکعت میں امام تشہد مکمل کرنے کے بعد بھول کر کھڑاہو جائے تو امام کے لیے کیا حکم ہے ؟ایسی صورت میں مقتدی کے لیے کیا حکم ہوگا،کیا مقتدی اس عمل میں بھی پیروی کریں گے؟اور اگر کوئی تنہا نماز پڑھ رہاہے تو کیا حکم ہوگا؟ سائل:محمد عمار (علی پور،مظفر گڑھ)

218
220

لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح

جواب: مذی میں کچھ یوں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ اني كنت نهيتكم عن الظروف وان ظرفا لا يحل شيئا ولا يحرمه وكل مسكر حرام‘‘ ترجمہ: میں ...

220