سرچ کریں

Displaying 221 to 230 out of 726 results

221

حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟

221
222

بیچی ہوئی چیز کی مکمل قیمت وصول کرنے سے پہلے بیچنے والا شخص خرید سکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، اس میں خرید و فروخت کی ایک صورت اس طرح ہوتی ہے کہ مثلاً میں نے بکر کو دس لاکھ کا ایک ہزار کلو مال بیچا اور ادائیگی کیلئے 3 مہینے کی مدت مقرر ہوگئی، اب وہ مال لے کر چلاجاتا ہے اور وہ اس میں سے تھوڑا تھوڑا کرکے آگے مال بیچتا رہتا ہے اور مجھے رقم کی ادائیگی کرتا رہتا ہے، لیکن ادائیگی مکمل نہیں ہوئی ہوتی اور ادائیگی کی مدت بھی باقی ہوتی ہے، اسی دوران میرے پاس کوئی گاہک ایسا ہی مال لینے آتا ہے جس میں مجھے کافی اچھا پرافٹ ملنے کی امید ہوتی ہے تو میں اسی دوست سے باقی ماندہ مال پہلے والے ریٹ سے کم میں خریدلیتا ہوں اور اس گاہک کو بیچ دیتا ہوں اور اس کے بعد اپنے دوست سے جتنے میں خریدا تھا اتنی رقم اس دوست کو ادا کرتا ہوں۔ كيا یہ صورت شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ اس صورت میں کم ریٹ میں بیچنے پر دوست پر کوئی جبر نہیں ہوتا، وہ اپنے مرضی سے دیتا ہے۔

222
224

عورت کو حیض آنا کب بند ہوجاتا ہے؟ اس عمر کے بعد بھی خون آئے تو کیا حکم ہے؟

جواب: مہینے ہے۔ (پارہ 28، سورۃ الطلاق، آیت 4) اس کے تحت تفسیر مظہری میں ہے: ”یعنی القواعد اللاتي قعدن عن الحيض فلا يرجى أن يحضن وهن العجائز الآيسات من الح...

224
225

غیر مسلم سے جوئے کی مشین والا ریسٹورنٹ کرائے پر لینے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے غیر مسلم سے ریسٹورنٹ کرائے پر لیا، اس نے یہ شرط رکھی کہ جوئے والی مشین اس سے ہٹائی نہیں جائے گی، یہ یہیں رکھی رہے گی کیونکہ اس مشین کا مخصوص کنٹریکٹ ہوا ہوتا ہے۔ کرایہ دار کا اس مشین کے چلانے میں کوئی دخل نہیں ہوگا کیونکہ یہ آٹومیٹک ہے جس میں پیسے ڈال کر جوا کھیلا جاتا ہے اور مشین خود ہی کام کرتی ہے، اس سے پیسے نکالنے اور ڈالنے کا کام بھی مالک ہر ماہ خود دیکھے گا۔ اب یہ ریسٹورنٹ ٹھیک چل رہا ہے اور ظاہر ہے غیر مسلم اس مشین پر جوا بھی کھیل جاتے ہیں۔ مہینے کے بعد اس مشین سے نکلنے والے پیسوں میں سے مالک اس کا حصہ تقریباً 60 - 65 یورو رکھتا ہے جو کہ ہر ماہ اسے دے جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کا اس شرط کو قبول کرتے ہوئے کنٹریکٹ کرنا جائز تھا؟ نیز ان پیسوں کا کیا کیا جائے جو مالک اسے دیتا ہے؟ کیا انہیں لینا جائز ہے؟ نوٹ: کرایہ دار کا مشین کے ساتھ تو تعلق نہیں، البتہ جوا کھیلنے والے اکثر اپنے کیش کا چینج اس سے لیتے ہیں تاکہ مشین میں ڈال کر جوا کھیل سکیں۔

225
226

الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کی بنیاد پر چار مہینے کا حمل ضائع کروانا

سوال: میری زوجہ کے پیٹ میں 4 مہینے کا بچہ ہے، الٹرا ساؤنڈ میں بچے کا پیر، سر وغیرہ درست نہیں ہے اور بچہ بھی زندہ ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آپریشن سے نکلوا دیجئے۔ شرعی رہنمائی فرما دیجئے کہ کیا ہم اس بچے کو آپریشن کے ذریعے نکلوا سکتے ہیں؟

226
227

گورنمنٹ کی طرف سے چھٹی ملنے کے باوجود چوری کام پر جانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اس نومبر میں باپ بننے والا ہوں اور اسپین میں ایک قانون ہے کہ جب کوئی باپ بنتا ہے تو جاب سے چار ماہ کی چھٹیاں ملتی ہیں اور گورنمنٹ اس چار مہینے کی تنخواہ دیتی ہے تاکہ گھر بیٹھ کر بچے اور اس کی ماں کی دیکھ بھال کر سکے۔ سوال یہ ہے کہ میں ایک ہول سیل دکان پر کام کرتا ہوں جہاں ہم دو افراد ہی کاؤنٹر پر ہوتے ہیں، اگر میں قانون کے مطابق ان چار مہینوں کی چھٹیاں حاصل کروں، تو کیا شرعاً میں ساتھ کام بھی جاری رکھ سکتا ہوں؟ اس لیے کہ میں دکان نہیں چھوڑنا چاہتا کیونکہ دوسرا لڑکا اکیلا ہو جائے گا اور ایسے ہمارا کام نہیں چلے گا تو کیا میں ساتھ اُدھر کام کر سکتا ہوں؟ اگر ہاں تو کیا اس کی اُجرت لے سکتا ہوں؟

227
228

اپنی ساس کی بہن سے شادی کر نے کا حکم

جواب: نکاح میں ہوتے ہوئے،داماد اپنی ساس کی بہن سے شادی نہیں کر سکتا،کیونکہ ساس کی بہن اس کی بیوی کی خالہ بن رہی ہے اور شرعی اصول کے مطابق بھانجی، خالہ کو ...

228
229

نفاس کا خون کچھ دن رک کر پھر شروع ہوگیا تو پڑھی گئی نماز روزے کا حکم ؟

جواب: مہینے تک نفاس کا خون جاری رہا، تو وہ کتنے دن نماز چھوڑے گی؟ امام اعظم عَلَیْہِ الرَّحْمَۃنے فرمایا: چالیس دن۔۔۔میں نے عرض کی: اگر اُس نے (خون بند ہو...

229
230

چھٹیوں کے سبب ری ایڈمیشن فیس لینے کا حکم

سوال: کوئی بھی ادارہ چاہے وہ اسکول ہو یا مدرسہ، وہاں اگر کوئی طالب علم بغیر اطلاع کے ایک مہینے میں تین یا اس سے زائد چھٹیاں کرلے، تو کیا اس طالب علم سے اسکول یا مدرسے والے اس مد میں پیسے لے سکتے ہیں کہ اس کا نام خارج کرکے، پھر داخلہ فیس(ری ایڈمیشن فیس) کی مد میں اس طالب علم سے رقم حاصل کرلیں، تو کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟

230