
کانوں میں انگلیاں رکھے بغیر اذان دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ کیا اذان دیتے ہوئے کانوں میں انگلیاں رکھنا ضروری ہے؟ کیونکہ ہماری مسجد کے نائب امام بعض اوقات اذان دیتے ہوئے کانوں میں انگلیاں نہیں رکھتے، جبکہ اُن کے اِس انداز کے سبب مسجد کے دو نمازیوں کو اعتراض ہے اور وہ تقاضا کرتے ہیں کہ انگلیاں رکھ کر ہی اذان پڑھی جائے کہ ہم ہمیشہ سے اِسی طریقے کے مطابق دیتے اور سنتے آئے ہیں۔ اِس مسئلہ کے متعلق ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں۔
بکرے کے پیدائشی سینگ نہ ہوں، تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ایک گھر کا پالا ہوا بکرا ہے۔ جب وہ پیدا ہوا تھا، تو اسی وقت یہ نیت تھی کہ اس کی قربانی کروں گا۔ ابھی وہ تقریباً آٹھ ماہ کا ہو چکا ہے اور بڑی عید تک ایک سا ل سے زیادہ عرصے کا ہو جائے گا، لیکن ابھی تک اس کے سینگ نہیں نکلے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی جگہ کسی اور کی قربانی کر دیں، کیونکہ اس کے سینگ نہیں نکلے۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ جس بکرے کے سینگ نہ ہوں کیا اس کی قربانی نہیں ہوتی؟ اگر نہیں ہوتی تب بھی بتا دیں، تاکہ میں اس کی جگہ کسی اور بکرے کی قربانی کر لوں۔
صاحبِ نصاب امام مسجد سے تنخواہ بھی لیتا ہو، تو اسے قربانی کی کھال دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے امام صاحب تنخواہ لیتے ہیں اور صاحب نصاب بھی ہیں، اس حالت میں ان کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
روزے کی حالت میں دانتوں کی صفائی اور روٹ کنال کروانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان کے مہینے میں دانت کی صفائی اور اس کا روٹ کنال کروانا درست ہے یا نہیں ؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
یزید بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما اور یزید بن معاویہ میں فرق
سوال: یزید بن معاویہ اور یزید بن ابو سفیان میں سے کس نے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کو شہید کیا تھا ؟اور یزید بن معاویہ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا اور مفتی صاحب کچھ لوگ کہتے ہیں یزید بن ابوسفیان صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں ۔
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے كہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتےہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیااور اس کے بعدرکوع و سجود کرکے ایک رکعت مکمل کر لی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟
میت کا ترکہ مسجد میں یا ضرورت مندوں کو دینا
سوال: میرے والد محترم کی بہن کا انتقال ہوگیا ہے ، ان کا ترکہ ان کے بچوں کو دینا ضروری ہے یا مسجد وغیرہ ضرورت مندوں کو دے سکتے ہیں ، ان کی کوئی وصیت وغیرہ نہیں تھی ، اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
قعدہ اور جلسہ میں دونوں پاؤں کھڑے کرکے بیٹھنے کا حکم
سوال: دوسجدوں کے درمیان اورقعدہ میں دونوں پاؤں کھڑےکر کےان پر اپنی مقعد رکھ کر بیٹھنا کیسا اگرچہ ایک پاؤں کھڑا کر کے اور ایک پاؤں بچھا کر بیٹھنے پر قدرت رکھتا ہو، ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہو گا؟ شرعی رہنمائی فرما ئیں ۔
سوال: میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے، جس میں بیوپاری واضح طور پر بتارہا ہے کہ اس کے پاس ایک ایسا نر بکرا ہے ،جس کے تھن بھی ہیں اور ان میں کچھ نہ کچھ دودھ بھی آتا ہے ،پھر بیوپاری اسی دودھ سے چائے بناتا ہے ۔ اس وقت بعض مین سٹریم میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر بکثرت ایسی ویڈیوز موجود ہیں، جہاں نر بکروں کا دودھ دینا بیان کیا گیا ہے۔اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ کیا ایسے دودھ کو پینا حلال ہو گا؟
بڑے جانور کی قربانی میں سات سے کم حصوں کا حکم
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس بار بڑی عید کے موقع پر ہم تین بھائی مل کر اپنی طرف سے بڑے جانور کی قربانی کرنا چاہتے ہیں۔ تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک کے حصے میں جانور کے دوحصے اور کچھ زائد گوشت آئے گا۔ شرعی رہنمائی چاہیے تھی کہ کیا ہم تین بھائی یوں مل کر بڑے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں یا بڑے جانور کی قربانی کے لیے سات افراد کا ہونا ضروری ہے؟