سرچ کریں

Displaying 321 to 330 out of 718 results

321

جماعت سے پہلے چھوٹے بچوں کو پچھلی صف میں بھیجنے کا اعلان کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں مساجد میں جماعت کے وقت یہ اعلان کیا جاتا ہے”چھوٹے بچوں کو پچھلی صفوں میں بھیج دیا جائے“کیا ایسا اعلان کرنا درست ہے؟ اگر درست ہے، تو اس کی وجہ بھی بتادیں؟

321
322

غیر مسلم کے بینک سے کریڈٹ کارڈ لینا کیسا ؟

سوال: جب کسی بینک سے کریڈٹ کارڈ بنوایا جاتا ہے تو بینک کسٹمر کو مخصوص حد تک رقم استعمال کرنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ یہ رقم کسٹمر کی نہیں ہوتی بلکہ بینک کی ہوتی ہے۔ پھر کسٹمر جب وہ رقم استعمال کرتا ہے تو طے کردہ مدت کے اندر اندر مثلاً ایک مہینہ کے اندر اگر وہ رقم بینک کو واپس کر دے تو بینک کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کرتا۔ لیکن اگر اس مدت کے بعد ادائیگی کرے تو پھر اضافی چارجز بینک کو ادا کرنے ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا کریڈٹ کارڈ کسی ایسے بینک سے بنوا کر استعمال کرنا جائز ہے جو مکمل طور پر حربی کفار کی ملکیت میں ہو؟ جبکہ استعمال کرنے والے کی نیت یہ ہے کہ جتنی رقم استعمال کی جائے گی اتنی رقم وقت مقررہ پر واپس ادا کر دی جائے گی اور بینک کو کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

322
324

نکاح رجسٹرڈ نہیں کروایا، تو نکاح کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ لڑکے ، لڑکی کا نکاح گھر والوں کی رضا مندی سے ہوا، فیملی کے کچھ افراد اور گواہان بھی موجود تھے، حق مہر بھی مقرر کیا گیا، لیکن نکاح کو رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا، حالانکہ نکاح رجسٹرڈ کروانا بھی ضروری ہوتا ہے، اب اولاد بھی ہو چکی ہے، سوال یہ ہے کہ نکاح رجسٹرڈ نہ کروانے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ اور کیا جو اولاد پیدا ہوئی وہ ثابت النسب ہی ہوگی؟ اس پر تو کوئی حکم نہیں آئے گا؟

324
325

خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے شریعت کا حکم

سوال: خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی فرمائیے گا کہ شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ اور اگر اجازت ہے تو کون سا طریقہ اپنایا جائے؟

325
326

واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

326
327

حاملہ عورت کرسی پر نماز پڑھ سکتی ہے؟

موضوع: حاملہ عورت کا کرسی پر نماز پڑھنا کیسا؟

327
328

جمعہ کا خطبہ کوئی اور دے، امامت کوئی اور کروائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ جو شخص جمعہ کا عربی خطبہ دے، کیا اُسی کا نمازِ جمعہ کی امامت کروانا ضروری ہے یا کسی دوسرے کو بھی امامت کروانے کی شرعاً اجازت ہے؟

328
329

کیا نابالغ کی قسم منعقد ہوتی ہے؟

سوال: کیا نابالغ کی قسم منعقد ہو جاتی ہے؟

329
330

حق مہر کی شرعی مقدار اور سنت مہر کی تفصیل

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی لحاظ سے نکاح کا حق مہر کتنا ہے اور سنت کے مطابق حق مہر کتنا بنتاہے؟

330