
دُھلا ہوا ہاتھ بالٹی میں ڈال کر وضو کے لئے پانی نکالنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہاتھ دھلے ہوں تو کسی بالٹی یا برتن وغیرہ میں ہاتھ ڈال کر اس سے پانی نکال کر وضو کر سکتے ہیں یعنی بالٹی کے اندر سے ہی چلو لیا اور چہرہ دھو لیا پھر کہنیوں تک ہاتھ دھو لیے اور پاؤں بھی،تو یوں دُھلے ہوئے ہاتھ سے پانی نکال کر وضو کر سکتے ہیں؟نیزجو وضو کے پانی کے قطرے بالٹی یا برتن میں گرے تو ان کا کیا حکم ہے، ان سے پانی مستعمل ہو گا یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی کے دوران لڑکی میں کیا چیز دیکھنی چاہئے یعنی کس طرح کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہئے؟ اس حوالے سے ارشاد فرمائیں۔
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔
جسم میں چھوٹے پھوڑے پھنسیاں ختم کرنے سے وضو کا حکم
سوال: جسم پر جو چھوٹے چھوٹے پھوڑے پھنسیاں نکلیں تو انہیں ختم کرنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا اور کیا اس جگہ تو دھونا لازمی ہوگا اور اگر ان کے اندر کی پیپ کپڑے پر لگے، تو کیا اسے بھی دھونا پڑے گا؟
قرآن کو بے وضو غلاف یا اسکے ڈبے کے ساتھ ہاتھ لگانا کیسا؟
جواب: طواف کرنا، قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذ لکھنا...
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
جواب: دوران سال نصاب کم ہو گیا لیکن اختتام سال پر پھر نصاب پورا ہو گیا تو بھی زکوۃ واجب ہوگی جبکہ درمیان سال بھی کچھ نہ کچھ مال موجود رہا ہو۔ ہاں اگر درمیان...
روزے میں میاں بیوی کے آپس میں مِلنے اور چھونے سے روزے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں اگر میاں بیوی ہمبستری کے علاوہ آپس میں ملیں اور اسی دوران مرد و عورت کا مادہ خارج ہو جائے تو اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہوگا؟
نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکلتے ہوئے محسوس ہونا
سوال: پیشاب کے بعداکثر اوقات مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے پیشاب کا قطرہ نکلنے والا ہےاور کچھ لمحوں کے بعد جب میں دیکھتا ہوں تو بالکل چھوٹا سا تنکے کے برابر قطرہ نکلا ہوتا ہے ،اگر وضو کر کے ایسا محسوس ہو اور دیکھوں تو تنکے کے برابر قطرہ نکلا ہو تو کیا وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟ بعض اوقات نماز کے دوران بھی اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
حائضہ عورت عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
جواب: طواف کرنااس کا رکن یعنی فرض ہے، اور واجبات ِطواف میں سے ایک واجب نجاست حکمیہ یعنی حیض ونفاس اور جنابت وغیرہ سے پا ک ہونا ہے۔ لہٰذا عورت حیض کی حالت می...