سرچ کریں

Displaying 4231 to 4240 out of 4495 results

4231

یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ یزید کی تعریف کرتے ہیں اور کچھ اسے کافر کہتے ہیں لہٰذا بیان فرمادیں کہ یزید کے متعلق ہمیں کیا عقیدہ رکھنا چاہئے؟نیز ابوطالب کے اسلام و کفر کے متعلق کیا تحقیق ہے ؟ سائل:عبدالغفور عطاری (ٹنڈوجام ، حیدرآباد )

4231
4232

سودی قرض لینے والے کو قرض اتارنے کے لئے قرض دینے کا حکم

سوال: ایک شخص نے بینک میں سونا رکھ کرایک سال کے لئے پانچ لاکھ روپے قرض لیا اور بینک نے شرط یہ رکھی کہ ایک سال کے اندر چھ لاکھ روپے واپس کرنے ہیں، اگر ایک سال تک چھ لاکھ نہ دئیے، تو سونا ضبط کر لیا جائے گا، اب سال پورا ہونے والا ہے، لیکن اس شخص کے پاس رقم کا انتظام نہیں ہورہا ہے، اب وہ اپنے کسی دوست سے ادھار لے کر بینک کی پیمنٹ ادا کررہا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ جو دوست اس کو ادھار رقم دے رہا ہے کیا وہ بھی گناہ گار ہوگا؟

4232
4233

کیا ہر انسان کی موت کا وقت مقرر ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص خودکشی کرلے یا قتل کردیا جائے تو وہ اپنے مقرر کردہ وقت پر مرتا ہے یا اس سے پہلے ہی مر جاتا ہے ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ اپنی موت کے وقت سے پہلے مر جاتا ہے کیونکہ اگر وہ خودکشی نہ کرتا یا قتل نہ کیا جاتا تو وہ مزید زندہ رہ سکتا تھا؟

4233
4234

قربانی کی گائے نے ذبح سے پہلے یا بعدبچہ جَن دیا، اس کے متعلق احکامات

سوال: قربانی کی گائے ذبح ہونے سے پہلے بچہ جن دے، تو اس بچے کا کیا حکم ہوگا؟ اس بچہ کو ذبح کر کے خود کھا سکتے ہیں یا اس کا گوشت صدقہ کرنا ہوگا؟ اگر اس گائے میں سات افراد شریک ہوں، تو اب کیا حکم ہوگا؟ اور اگر گائے ذبح کرنے کے بعد بچہ نکلا، تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

4234
4235

رکوع و سجود کی تسبیح صرف ایک ایک دفعہ پڑھی تو نماز کا حکم

سوال: مجھے ایک کام سے کہیں جانا تھا، وقت کم تھا اور گاڑی نکل جانے کا خوف تھا، تو نماز ادا کرتے ہوئے رکوع و سجود میں تین مرتبہ تسبیح پڑھنے کے بجائے ایک ایک مرتبہ پڑھی، کیا اس صورت میں میری نماز ادا ہوگئی؟

4235
4236

کیا صاحبِ نصاب والد پر نابالغ بچے کی طرف سے بھی قربانی لازم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ والد، صاحبِ نصاب ہو تو کیا اس پر اپنے مال سے اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں؟

4236
4237

نماز میں ثناء کے ساتھ مزید اوراد پڑھنا

سوال: نماز میں تحمید کے ساتھ کوئی اوردعائیہ الفاظ پڑھ سکتے ہیں؟

4237
4238

سونا چاندی اور رقم مل کر نصاب کے برابر ہوں تو زکوٰۃ و قربانی کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے پاس تین چار تولے سونا، دس بارہ تولے چاندی اور تقریبا پچیس ہزار روپے رکھے ہیں اور ان پر سال بھی پورا ہو چکا ہے، ان تینوں چیزوں میں سے کوئی بھی نصاب کو نہیں پہنچتی، تو اس صورت میں اس پر زکوٰۃ اور قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟

4238
4239

فرض غسل کرنے کے بعد نماز کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا فرض غسل اگر سنت کے مطابق کرلیا جائے، تو اس سے نماز ہو جائے گی یا پھر الگ سے وضو کرنا ضروری ہوگا؟ نیز اگر اسی سے نماز پڑھ سکتے ہیں، تو کیا اس سے صرف ایک وقت کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا جب تک وضو باقی رہے گا ساری نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟

4239
4240

صاحبِ نصاب امام مسجد سے تنخواہ بھی لیتا ہو، تو اسے قربانی کی کھال دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے امام صاحب تنخواہ لیتے ہیں اور صاحب نصاب بھی ہیں، اس حالت میں ان کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔

4240