سرچ کریں

Displaying 4561 to 4570 out of 4577 results

4561

نماز کے انتظار میں ذکر و اذکار کرنا

سوال: حدیثِ پاک میں ہے کہ: "جو بندہ نماز کے انتظار میں بیٹھتا ہے، وہ نماز میں ہی ہوتا ہے۔" تو جو شخص جلدی مسجد میں آجائے اور وہ نماز کے انتظار میں بیٹھا ہو، نماز کا وقت باقی ہو تو کیا وہ ذکر و اذکار اور قرآنِ پاک کی تلاوت کر سکتا ہے؟

4561
4562

کیا جائفل کھا سکتے ہیں؟

سوال: کیا جائفل حلال ہے؟

4562
4563

مسبوق بقیہ نماز میں رکعتوں کی تعداد بھول گیا، پھر ساتھ والے کو دیکھ کر نماز مکمل کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: جماعت میں شامل ہونے سے پہلے کچھ رکعتیں نکل گئیں، جب اپنی بقیہ رکعتیں پڑھنے کھڑے ہوئے تو بھول گئے کہ کتنی رکعتیں تھیں، پھر ساتھ والے نے جتنی رکعتیں پڑھیں، اسی کے مطابق ہم نے بھی پڑھ لیں، تو کیا نماز ہوگئی؟

4563
4564

حالت احرام میں چشمہ لگانا اور دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا احرام کی حالت میں چشمہ پہن سکتے ہیں؟ نیز کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیر سکتے ہیں؟

4564
4565

اپنا عقیقہ خود کر نے کا حکم

سوال: ایک آدمی نے بچپن میں اپنے بیٹے یا بیٹی کا عقیقہ نہیں کیا تو کیا یہ بیٹا یا بیٹی بڑے ہونے کے بعد جب کمانے لگ جائیں تو اپنا عقیقہ کرسکتے ہیں؟

4565
4566

چہرے پر کلر ( Face Painting ) کرنا کیسا ؟

سوال: آج کل مختلف مواقع پر چہرے پر مختلف قسم کے پینٹ کلر کیے جاتے ہیں ،عموماً ملکی یا پارٹی پرچم کا پینٹ کیا جاتا ہے ، جو کبھی پورے چہرے پر بنایا جاتا ہے ، کبھی صرف گال پر مختصر سا جھنڈا پینٹ کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں حکم شرعی کیا ہے؟

4566
4567

قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم

سوال: میں قیام اور رکوع وسجود کر لیتا ہوں، لیکن جب قعدہ میں بیٹھتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد کافی تکلیف ہوتی ہے تو کیا میں مکمل نماز بیٹھ کر ادا کر سکتا ہوں؟فرض اور نفل دونوں کا حکم بتا دیں۔

4567
4568

کیا خودکشی کرنے والے کی موت تقدیر میں یونہی لکھی ہوتی ہے؟

سوال: کوئی انسان زہر وغیرہ سے خودکشی کرے، ایسا کرنا حرام ہے، لیکن معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس کی موت ایسے ہی لکھی تھی؟

4568
4569

ویب ڈویلپنگ میں شرکت بالعمل کا حکم

سوال: ہم دو افراد پہلے علیحدہ علیحدہ ویب سائٹ وغیرہ بنانے کا کام کرتے تھے، اب ہم نے اس بات پر پارٹنر شپ کی ہے کہ ہم دونوں مل کر کمپنیوں اور دیگر لوگوں کو جائز ویب سائٹ بناکر دیا کریں گے ، لوگوں سے کام لینے اور عمل کرنے میں دونوں برابر شریک ہوں گے، پیسے کوئی بھی نہیں ملائے گا اور جو بھی نفع ہوا کرے گا وہ آدھا آدھا تقسیم ہوگااخراجات جو بھی ہوں گے وہ کام کی ایڈوانس رقم سے پورے کئے جائیں گے، شریک اپنی رقم نہیں لگائیں گے۔ براہ کرم رہنمائی فرمادیں کیا ہمارا اس طرح کام کرنا، جائز ہے ؟

4569
4570

وقت کی کمی کی وجہ سے نماز میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھے بغیر سلام پھیرنا

سوال: اگر کوئی فرض نماز میں وقت کی کمی کی وجہ سے التحیات کے بعد درود شریف پڑھے بغیر سلام پھیر دے یعنی التحیات کے بعد کچھ بھی نہ پڑھے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟

4570