سرچ کریں

Displaying 4781 to 4790 out of 6800 results

4781

انڈے اور پیاز کا تیل لگا کر نماز پڑھنا

سوال: انڈے اور پیاز کا تیل لگا کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟

4781
4782

جمعہ کے خطبہ یا تقریر کے دوران پہلی صف میں جاکر بیٹھنے کا حکم

سوال: سوال یہ ہے کہ جمعہ کی تقریر ہو رہی ہو اور خطیب کے سامنے کی صفوں میں جگہ ہو، اور پیچھے کی صفوں میں لوگ بیٹھے ہوں، تو پیچھے سے آنے والا شخص سامنے کی صف میں جا کر بیٹھ سکتا ہے؟اگر یہی معاملہ خطبہ کا ہو تو کیا حکم ہوگا؟ رہنمائی فرما دیں۔

4782
4784

نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کا خود سترہ رکھنا

سوال: اگر مسجد وغیرہ میں کوئی شخص بغیر سترہ کے نماز پڑھ رہا ہو(یعنی نمازی کے سامنے پہلے سے سترہ موجود نہ ہو)اور پھر کوئی دوسرا شخص اس کے سامنے سے گزرنے کےلیے کرسی وغیرہ لاکر اس کے سامنے رکھ کر گزرجائے تو کیا اس کا ایسا کرنا درست ہوگا؟

4784
4785

ٹھنڈے پانی سے سانس کی تکلیف ہو،تو تیمم کرنے کا حکم

سوال: ایک بوڑھی خاتون ہیں ، ان کو ٹھنڈ میں سانس کی تکلیف رہتی ہے ، اگر اس دوران ٹھنڈے پانی سے وضو کرتی ہیں، تو تکلیف بڑھ جاتی ہے ، کیا ایسی صورت میں ان کے لئے تیمم کر کے نماز پڑھنا جائز ہوگا؟

4785
4786

شرعی فقیر نے زکوٰۃ میں ملی ہوئی چیز بیچ دی، تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

سوال: زکوٰۃ کی مد میں راشن کا کچھ سامان کسی مستحق شخص کو دیتا ہوں اور اس سے کہتا ہوں کہ یہ زکوٰۃ کا مال ہے، آپ اسے لے جائیے اور آپ کو مکمل اجازت ہے کہ آپ اس سامان کو اپنے استعمال میں لائیں یا جو چاہیں کریں۔ اب اگر وہ مستحق شخص اُس راشن کو بیچ کر اس کے بدلے میں رقم حاصل کرلیتا ہے ، تو کیا اس صورت میں میری زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

4786
4787

غسل کرنے کے کتنی دیر بعد احرام پہنا جائے؟

سوال: عمرہ کے لیے غسل کرنے کے فوراً بعد احرام پہننا ضروری ہے یا کچھ وقت کے لیے کوئی اور لباس پہن کر بھی احرام پہن سکتے ہیں؟

4787
4788

اگلی رکعت کے لئے پنجوں کے بَل کھڑے ہونے کا حکم

سوال: نماز میں سجدے سے یا دوسری رکعت سے جب اگلی رکعت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو پاؤں کے پنجے پر کھڑے ہوتے ہیں، میرے ایک پاؤں کے پنجے میں درد ہے اگر اس پر زور ڈال کر کھڑی ہوتی ہوں تو شدید درد ہوتا ہے اور کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا، تو کیا میں پاؤں آگے نکال کے کھڑی ہو سکتی ہوں تاکہ پنجے پر زور نہ پڑے؟

4788
4789

گھر میں کٹ کر آنے والی پتنگ کسی کو دینا کیسا؟

سوال: گھروں میں جوپتنگ کٹ کر آجاتی ہیں، کیا وہ کسی بچے کو دے سکتے ہیں؟

4789
4790

تعلقات بنانے کیلئے سرکاری ملازم کو دعوت یا رقم دینا

سوال: لوگ سرکاری ملازم کو کام کر دینے یا اس سےاپنا تعلق بہتربنانے کے لیے اس کو رقم دیتے ہیں یا پھر اس کی دعوتیں کرتے ہیں تاکہ وقتِ ضرورت یہ ہمارے کام آ سکے، اس کا کیا حکم ہے؟

4790