
آلہ لگا ہونے کی صورت میں کان کا مسح نہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے وضو کے لیے "Hearing Aid" کو بار بار نکالنا پڑتا ہے۔ اگر"Hearing Aid" کان میں ہوں، تو مشکل ہوتی ہے۔ دوبار یہ آلہ پانی میں بھی گر چکا ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میں وضو کے دوران کان پر یہ نہ لگاؤں۔ کیا ایسا کرنے سے میرا وضو ہوجائے گا؟ نوٹ:"Hearing Aid" ایک چھوٹا سا آلہ ہے، جو ثقلِ سماعت کے مریض آواز کو سننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
احتلام ہو، لیکن منی کے صرف دو تین قطرے نکلیں تو غسل لازم ہوگا؟
سوال: اگر کسی کو احتلام ہوجائے لیکن جب وہ سو کر اٹھا تو عام طور پر جس طرح منی خارج ہوتی ہے اس طرح نہیں تھا بلکہ اس کے کپڑوں پر منی کے صرف دو تین قطرے تھے، تو کیا ایسی صو رت میں بھی غسل کرنا ضروری ہوگا؟
شوہر نمازوں کی پابندی نہ کرتا ہو تو اس کا وبال کس پر ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کا شوہر نمازوں کی پابندی نہ کرتا ہو اور اس کا اثر بچوں پر پڑ رہا ہو تو اس کو کیسے سمجھا یا جائے اور اس کا وبال کس پر ہوگا؟
ماہواری کی عادت سے بھی زیادہ خون آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت جس کی ماہواری کے دن مقرر ہوں، لیکن کسی مہینے اس کو عادت سے زیادہ دن خون آجائے، جیسے کسی مہینے 9 دن تک خون آیا، تو اب اس کا کیا حکم ہے؟
بچوں کے گرنے والے دانتوں کا حکم
سوال: بچوں کے جو دانت گرتے ہیں، کیا ہم ان کو سنبھال کے رکھ سکتے ہیں؟
بیمار بچے کو علاج کے لئے بکری و گدھی کا دودھ ملا کر پلانے کا حکم
سوال: ایک بچہ بیمار ہے کسی نے کہا ہے کہ اس بچے کو بکری اور گدھی کا دودھ ملا کر پلاؤ، صحت یاب ہوجائے گا، کیا اس کو علاج کی غرض سے بکری اور گدھی کا دودھ ملا کرپلا سکتے ہیں؟
سوال: ہم میلاد کیوں مناتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جس پر زکوٰۃ فرض ہو، یا جس کے پاس زیورات ہوں کیا اسی پر حج فرض ہوتا ہے اور جس پر زکوٰۃ فرض نہ ہو یا اس کے پاس زیورات نہ ہوں کیا اس پر حج فرض نہیں ہوتا؟
قادیانی سے گھر کرائے پر لینا کیسا ؟
جواب: ہیں اور مرتدین کے بارے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ ان کےساتھ میل جول رکھنا ، اُٹھنا ، بیٹھنا ، کھانا ، پینا ، لین دین وغیرہ سب حرام اورسخت گناہ ...