
صابن والے پانی سے کپڑے پاک کرنا
سوال: یہ بتایا گیا کہ مستعمل پانی سے نا پاک کپڑے کو پاک کر سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ جس پانی سے پہلے ہی کپڑے دھوئے ہوئے ہیں یعنی صابن لگے ہوئے کپڑے جس ٹب میں ڈبو کر نکالے گئے ہوں، تو اب اس صابن والے پانی سے پاک کر سکتے ہیں؟
لکڑی سے بنے پرندوں کے مجسمے گھر میں رکھنے کا حکم
سوال: میں نے لکڑی کے پرندے اپنی بالکونی میں سجاکر رکھے ہیں،جن کاچہرہ بالکل واضح ہے،ناک ،آنکھ،کان وغیرہ سب کچھ واضح ہے، یہ رکھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
دو لڑکیوں کا آپس میں ناجائز دوستی رکھنا اور باتیں کرنا؟
سوال: دو لڑکیوں کا آپس میں اس طرح کی دوستی رکھنا کہ ایک دوسرے کو ہی اپنا سمجھنا اور موبائل کے ذریعے آپس میں شہوت کو ابھارنے والی گفتگو کرنا، دل میں بھی ایک دوسرے کو لائف پارٹنر تصور کرنا، اس طرح کا تعلق رکھنا کیسا ہے؟
عبید نام کا معنی اورمحمد عبید نام رکھنا کیسا؟
سوال: جب کسی کا بچہ بیمار رہتا ہو تو یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ اس کا نام بھاری ہے نام بدل دیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟ جیسے کسی کا نام محمد عبید ہو اور وہ بیمار رہتا ہو۔
سودا کینسل کرنے پر بیعانہ کی رقم ضبط کرنے کا حکم
سوال: بکر نے زید کو ایک زمین خریدنے کے لیے ٹوکن کے نام سے کچھ رقم ایڈوانس جمع کروا دی تاکہ وہ کسی اور سے عقد نہ کرے اور سودا طے کرنے کے لیے کچھ دنوں کا وقت مانگ لیا، مگر دو دن بعد کسی وجہ سے سودا کینسل کردیا ،تو کیا زید کو یہ حق ہے کہ بکر کی مکمل رقم یا اس میں سے کچھ ضبط کر لے یا اس پر بکر کی ساری رقم لوٹانا لازم ہے؟
زندہ پیدا ہونے والے بچے کو بغیر غسل و نماز جنازہ کے دفن کردیا تو حکم؟
سوال: اگر کوئی بچہ زندہ پیدا ہوا ،پھر فورا ً ہی فوت ہو گیا اور لوگوں نے غسل اور جنازہ کے بغیر ہی دفنا دیا،تو اب کیا حکم ہوگا؟
امانت رکھنے والے کے انتقال کے بعد اس امانت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری بڑی بہن کی عمر 58 سال تھی، انہوں نے میرے پاس 2 لاکھ روپے اور 1 زیور بطورِ امانت رکھوایا تھا تاکہ جب ان کی بیٹیوں کی شادی ہو، تو وہ اس کو استعمال کرسکیں، پھر اچانک ہارٹ اٹیک کے سبب ان کا انتقال ہوگیا، میں ان چیزوں کے متعلق ان سے کوئی بات نہ کرسکا، اب شریعت ان چیزوں کے متعلق کیا حکم دیتی ہے؟ یعنی میں یہ دو لاکھ روپے اور زیور ان کے شوہر و بچوں کو دوں یا مرحومہ بہن کے نام پر صدقہ کردوں؟ میری بہن پر کسی قسم کا کوئی قرضہ نہیں تھا، نہ ہی ابھی تک کسی نے کچھ مطالبہ کیا ہے۔