آخری وقت میں حیض آجائے تو نماز کی قضا ہوگی؟

نماز ادا نہیں کی اور آخری وقت میں حیض آگیا، تو اب نماز کا کیا حکم ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

حیض کا درد شروع ہوگیا جس سے اندازہ ہوگیا کہ حیض آنے والا ہے، اسی دوران عشاء کی نماز کا وقت بھی داخل ہوگیا، لیکن درد کی وجہ سے عشا کی نماز ادا نہیں کی، پھر عشاء کے آخری وقت میں تقریباً چار بجے حیض آگیا، تو ایسی صورت میں اس نماز کی قضا کرنی ہوگی یا نہیں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

جس وقت کی فرض نمازنہیں پڑھی اور وقت کے دوران ہی حیض یا نفاس آگیا،تو اس وقت کی نماز معاف ہوجائے گی اور اس کی قضا بھی لازم نہیں۔بہار شریعت میں ہے: ”نماز کا آخر وقت ہو گیا اور ابھی تک نماز نہیں پڑھی کہ حَیض آیا ،یا بچہ پیدا ہوا، تو اس وقت کی نماز معاف ہو گئی۔ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 380، مکتبۃ المدینہ کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2305

تاریخ اجراء: 10ذوالقعدۃ الحرام1446ھ /08 مئی2025ء