logo logo
AI Search

استحاضہ میں ایک وضو سے دو نمازیں پڑھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

استحاضہ کی حالت میں ایک وضو سے دو وقت کی نمازیں پڑھنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

استحاضہ کا خون آتا ہو، تو ایک وضو سے دو وقت کی نماز پڑھنا کیسا جبکہ بیچ میں خون نہ آیا ہو؟

جواب

استحاضہ کا خون آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور نہ آئے تو وضو قائم رہتا ہے اگرچہ کئی نمازوں کا وقت گزر جائے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر وضو کرنے کے بعد خون نہیں آیا اور وضو ٹوٹنے کا کوئی دوسرا سبب بھی نہیں پایا گیا تو ایک سے زائد اوقات کی نمازیں اس ایک وضو سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2374
تاریخ اجراء: 10 صفر المظفر1447ھ / 05 اگست2025ء