logo logo
AI Search

حیض کی حالت میں نشان نہ ہو تو عشاء و فجر پڑھیں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حیض والی خاتون رات کو سوئی صبح اٹھی تو کپڑوں پر نشان نہ تھا، ایسی صورت میں عشا و فجر کی نماز کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جس خاتون کو ماہواری آرہی ہو، وہ رات سوئی، صبح اٹھی، تو کپڑوں پر کوئی نشان نہیں تھا، تو ایسی صورت میں عشا اور فجر کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں عشاء اور فجر دونوں نمازوں کی قضا کرنی ہوگی۔

بہار شریعت میں ہے: حَیض والی سو کر اٹھی اور گدی پر کوئی نشان حَیض کا نہیں تو رات ہی سے پاک ہے نہا کر عشاء کی قضا پڑھے۔ (بہار شریعت، جلد 1، حصہ 2، صفحہ 382، مکتبۃ المدینہ کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2365
تاریخ اجراء: 13 محرم الحرام 1447ھ / 09 جولائی 2025ء