استحاضہ آنے کی وجہ

استحاضہ  ہونے کی وجہ

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3657

تاریخ اجراء:12 رمضان المبارک 1446 ھ/ 13 مارچ 2025 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   استحاضہ کیوں ہوتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   استحاضہ کا خون  بیماری کی وجہ  سے آتا ہے اور حدیث مبارکہ میں اس کی نسبت شیطان کی طرف فرمائی گئی  ہے کہ یہ بیماری شیطان کے چوکھوں ہی سے ایک چوکھ ہے۔

   چنانچہ حدیث مبارکہ  میں ہے: إنما هذه رَكْضَةٌ من رَكَضَات الشيطان یعنی  یہ بیماری شیطان کے چوکھوں ہی سے ایک چوکھ ہے۔ (سنن ابی داؤد، حدیث 287، جلد 01، صفحہ 76، الناشر: المكتبة العصرية، صيدا– بيروت)

   اس کی شرح میں مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :" یعنی یہ جوخون کی زیادتی شیطان کے اثرات سے ہے کہ اس نے تیرے رحم کی رگ میں انگلی ماری جس سے یہ بیماری پیداہوگئی۔" (مراۃ المناجیح، جلد 1، صفحہ 357، نعیمی کتب خانہ گجرات)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم