logo logo
AI Search

استحاضہ میں قضا روزہ رکھنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

استحاضہ کی حالت میں قضا روزے رکھنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

استحاضہ کی حالت میں قضا روزہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

استحاضہ کی حالت میں عام دنوں کی طرح نماز روزہ وغیرہ ادا کر سکتے ہیں، قضا روزہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

ہدایہ میں ہے:

دم الاستحاضة كالرعاف الدائم لا يمنع الصوم و لا الصلاة و لا الوطء

یعنی استحاضہ کا خون دائمی نزلے کی مانند ہے جو کہ روزہ، نماز اور وطی کو مانع نہیں۔ (الھدایۃ، جلد 1، صفحہ 34، مطبوعہ دار احياء التراث العربي، بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2367
تاریخ اجراء: 08 محرم الحرام 1447ھ / 04 جولائی 2025ء