نماز کی عادت برقرار رکھنے کی غرض سےحائضہ عورت کے لئے مستحب ہے کہ وضو کرکے عام دنوں میں نماز پڑھنے کی مقدار وقت ذکر و دُرُود وغیرہ میں مصروف رہے، ایسا کرنے پر عورت کوثواب ملے گا کیونکہ یہ عورت کے لئے مستحب ہے اور مستحب کام کرنے پر ثواب ملتا ہے، البتّہ حائضہ عورت کو اس موقع کے علاوہ بھی وضو کرنے پر ثواب ملےگا یا نہیں! اس کی صراحت نَظَر سے نہیں گزری۔