
دارالافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
رمضان المبارک کے پورے ماہ کے روزے رکھنے کے لیے،کیا عورت میڈیسن استعمال کر سکتی ہے تاکہ ماہواری نہ آئے؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فی نفسہٖ ایسی میڈیسن استعمال کرنا، جائز ہے،البتہ اس طرح کی دواؤں کے ضمنی اثرات ( Side effects) ہوسکتے ہیں۔اس لیے استعمال کرنے سے پہلے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا چاہئے۔میڈیسن استعمال کرنے کی وجہ سے اگر ماہواری نہ آئی ، تو روزہ رکھ سکتی ہے ، البتہ اگر میڈیسن استعمال کرنے کے باوجود خون آ گیا، توماہواری سے متعلق شرعی احکام اپنی شرائط کے ساتھ لاگو ہوں گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2203
تاریخ اجراء:25شعبان المعظم1446ھ/24فروری2025ء