والد کے کزن اور اپنے پھوپھا سے پردہ کرنا ہوگا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
والد کے کزن اور اپنے پھوپھا سے پردے کا حکم
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
میرے ابو کے ماموں کے بیٹے جو ہمارے پھوپھا بھی ہیں، کیا ان سے بھی پردہ ہے؟
جواب
پھوپھا بھی نامحرم ہے کیونکہ پھوپھا سے نکاح عارضی طور پر حرام ہے ( کہ جب تک پھوپھی اس کے نکاح میں ہےبھتیجی کا اس سے نکاح جائز نہیں لیکن پھوپھی کی طلاق اور عدت گزرنے کے بعد یا وفات کے بعد بھتیجی سے نکاح جائز ہے ) ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح حرام نہیں ہے لہٰذا ان سے بھی پردے کا حکم ہے اور ان سے بے تکلف ہونا ، ہنسی مذاق وغیرہ کرنا یا ان کے سامنے بے پردہ آنا ہرگز جائز نہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2330
تاریخ اجراء:15ذوالحجۃالحرام1446ھ/12جون2025ء