logo logo
AI Search

لڑکی کا نام ہالہ نور رکھنا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہالہ نور نام رکھنا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

لڑکی کا نام ہالہ نور رکھنا کیسا؟

جواب

بچی کا نام ہالہ نور رکھ سکتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ صرف ہالہ نام رکھ لیں۔

ہالہ کا معنی ہے: چاند کے چاروں اطراف کا روشن دائرہ۔ یہ سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کا نام ہے ۔(ماخوذ ازنام رکھنے کے احکام،ص155،مکتبۃ المدینہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2484

تاریخ اجرا: 01ربیع الآخر1447ھ/25ستمبر2025ء