شایان نام کا معنی اور یہ نام رکھنا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شایان نام کا مطلب اوریہ نام رکھنا کیسا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
بیٹے کا نام ”شایان“ رکھا ہے، اس کا معنی کیا ہے اور کیا یہ کسی نبی یا صحابی کا نام بھی ہے؟
جواب
شایان کا معنیٰ ہے: ”لائق، مناسب، اور موزوں“ (فیروزاللغات، ص 835، لاہور)
یہ نام رکھنا جائز ہے، اس میں بے برکتی والا کوئی معنی نہیں ہے، البتہ کسی صحابی یا مشہور ولی کا یہ نام ہو نا معلوم نہیں ہے۔
شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے۔ لڑکوں کے نام اگر انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر ہوں تو اچھا ہے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی۔ اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں۔
ناموں کے احکام جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2545
تاریخ اجراء: 26 ربیع الثانی 1447ھ/20 اکتوبر 2025ء