logo logo
AI Search

وائبہ نام کا مطلب اور معنی کیا ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وائبہ نام رکھنا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

بچی کا وائبہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا کیا مطلب و معنی ہیں؟

جواب

وائب، ویب سے مشتق ہے ، اس کے معنیٰ مصیبت ،ہلاکت وغیرہ کے ہیں ، لہٰذا یہ نام نہ رکھیں ۔ ہمیں اچھے معنیٰ والے نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔لہٰذا ممکن ہو تو اس  کے بجائے کوئی اور اچھے معنی والا نام رکھا جائے ۔نیز کوشش کی جائے کہ صحابیات یانیک بیبیوں کے نام پربچی کانام رکھیں کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ مزید ناموں کی تفصیل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ کا  مطالعہ مفید ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2329

تاریخ اجراء:05ذوالحجۃالحرام1446ھ/2جون2025ء