سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے کتنے بیٹے تھے؟

 

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے کتنے بیٹے تھے؟

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3716

تاریخ اجراء:11شوال المکرم 1446ھ/10اپریل2025ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے کتنے فرزند تھے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حضرت سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ  تعالی عنہ  کے تین فرزند(بیٹے)تھے،جن کے نام مبارک یہ ہیں : (1)حضرت سیدناعبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ۔(2)حضرت سیدناعبدالرحمن رضی  اللہ تعالی عنہ۔(3)حضرت سیدنامحمدرضی اللہ تعالی عنہ۔

   الریاض النضرۃ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد مبارک کے متعلق تفصیل کچھ یوں ہے

 ذكر ولده:وكان له من الولد ستة, ثلاثة بنين وثلاث بنات, أما البنون فعبد الله وهو أكبر ولده الذكور ،وعبد الرحمن يكنى أبا عبد الله،ومحمد بن أبي بكر ويكنى أبا القاسم،وأما البنات فعائشة أم المؤمنين شقيقة عبد الرحمن،وأسماء بنت أبي بكر شقيقة عبد الله،وأم كلثوم وهي أصغر بناته،ملتقطا

   ترجمہ:حضرت ابوبکر  صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد کا تذکرہ:آپ کی کل چھ اولاد تھی،جن میں سے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں،بہرحال بیٹے تو ایک عبد اللہ ہیں،یہ آپ کے بیٹوں میں سب سے بڑے ہیں ،دوسرے عبد الرحمن ،ان کی کنیت ابو عبد اللہ ہے،اور تیسرے محمد بن ابو بکر ،ان کی کنیت ابو القاسم ہے،اور بیٹیاں تو ایک ام المؤمنین حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالی عنھا ہیں جو عبد الرحمن کی حقیقی بہن ہیں،دوسری اسماء بنت ابی ابکر ہیں جو عبد اللہ کی حقیقی بہن ہیں اور تیسری ام کلثوم ہیں یہ آپ کی بیٹیوں میں سے سب سے چھوٹی ہیں۔رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین۔(الریاض النضرۃ،ج 1،ص 265،266،267، دار الكتب العلمية)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم