عورت کا نامحرم مرد کے سامنے زیورات ظاہر کرنا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عورت کا اپنے زیور غیر مرد کو دکھانا کیسا؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت اپنے زیور غیر مرد کو دکھا سکتی ہے؟
جواب
عورت کا نامحرم اجنبی شخص سے پردہ کرنا فرض ہے ،اس کا بلاوجہِ شرعی نامحرم مردوں کے سامنے بال یا کلائیاں کھول کر آنا حرام ہے ، اسی طرح چہرہ کھول کر آنے کی بھی اجازت نہیں، خواہ زیورات پہن کر ہو یا بغیر زیور ات کے۔ نیز عورت اگر پازیب پہن کر شوہر اور محارم کے علاوہ کسی غیر مرد کے سامنے ظاہر کرے یا اس طرح استعمال کرے کہ ان کی جھنکار (آواز) غیر مرد تک پہنچے، تویہ بھی ناجائز و حرام اور گناہ ہے۔ کہ عورت کےلئے اپنے مواضعِ زینت کسی اجنبی مرد کے سامنے ظاہر کرنا، یونہی زیور کی آواز غیر تک پہنچانا حرام ہے۔ یاد رہے! کہ پازیب جائز جگہ پہننے میں بھی یہ ضروری ہے کہ ایسا پازیب نہ ہو جو فاسقہ عورتوں سے مشابہت پیدا کردے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2447
تاریخ اجرا: 10ربیع الاول1447ھ/04ستمبر2025ء