logo logo
AI Search

مرد کے لیے زعفران سے رنگے کپڑے پہننے کا شرعی حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرد کا زعفران سے رنگا کپڑا پہننا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

زعفران سے رنگا ہوا کپڑا مرد کو حالتِ احرام اور عام حالت دونوں میں پہننے کی اجازت نہیں ہے ؟

جواب

زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننا مرد کے لیے دونوں حالتوں میں ناجائز ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے: ’’ کسم کا رنگا ہوا سرخ اور کیسر کازرد،جنہیں معصفر ومزعفر کہتے ہیں مرد کو پہننا ، ناجائز وممنوع ہے اور ان سے نماز مکروہ تحریمی،اور ان کے سوا اور رنگت کا زرد بلا کراہت مباح خالص ہے،خصوصا زرد جوتا مورث ِسرور وفرحت ۔‘‘(فتاوی رضویہ ،ج22،ص194تا197،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2476

تاریخ اجرا: 17ربیع الاول1447ھ/11ستمبر2025ء