Farmi Makhi Ka Shehad Jungli Makhi Ka Bata Kar Bechna

 

فارمی مکھی کا شہد جنگلی مکھی کا بتا کر بیچنا

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1876

تاریخ اجراء:28صفرالمظفر1446ھ/03ستمبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہم فارمی مکھی کا شہد بیچتے ہیں، اگر کوئی خریدار ہم سے پوچھتا ہے کہ یہ فارمی مکھی کا ہے یا جنگلی مکھی کا، تو ہم اسے جنگلی مکھی کا بتا دیتے ہیں ، کیا اس طرح کہنا ٹھیک ہے جبکہ فارمی مکھی کا شہد جنگلی مکھی کے شہد سے اعلیٰ کوالٹی کا ہو؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   درست طریقہ کار یہی ہے کہ جب آپ سے  شہد خریدتے وقت کوئی پوچھے کہ فارمی مکھی کا ہے یا جنگلی  مکھی کا تو اسے سچ ہی بتایا جائے، اگرچہ ساتھ میں اسے اپنے  اس شہد کے فوائد اور خصوصیات درست انداز میں  بیان کرناچاہیں تو کردیں،لیکن فارمی مکھی کے شہد کو جنگلی مکھی کا شہد بتاکر بیچنا جھوٹ کے زمرے میں داخل ہے اور بلا اجازتِ  شرعی جھوٹ بولنا جائز نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم