logo logo
AI Search

رکوع سے اٹھتے ہوئے تکبیر کہنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رکوع سے سہواً اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام صاحب نے نماز میں بھول کر سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ اللہ اکبر کہہ دیا اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، اس صورت میں نماز ہوگئی یا نہیں؟

جواب

قوانینِ شرعیہ کے مطابق سجدہ سہو، بھولے سے نماز کا کوئی واجب چھوٹنے سے واجب ہوتا ہے، سنن و مستحبات کے ترک سے واجب نہیں ہوتا، البتہ ان کے قصداً یا سہواً ترک سے نماز کا اعادہ مستحب ہوتا ہے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے امام کے لیے سمع اللہ لمن حمدہ کہنا سنت ہے، واجب نہیں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں نماز ہوگئی، سجدہ سہو واجب نہیں ہواتھا، البتہ اس نماز کو دوبارہ پڑھنا مستحب ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2026ء