قربانی کے گوشت سے زکوٰۃ ادا کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
واجب قربانی کے گوشت سے زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے واجب قربانی کی اور اس میں سے جو گوشت اسے حاصل ہوا اسے زکوٰۃ کے طور پر شرعی فقیر کو دے دیا تو کیا زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟ کیونکہ 1200 روپے فی کلو گوشت ہےتو اگر دس کلو گوشت شرعی فقیر کو دے دے تو کیا یہ 12 ہزار روپے کا گوشت زکوٰۃ میں دیا جا سکتا ہے؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں قربانی کا گوشت کسی شرعی فقیر کو زکوٰۃ کے طور پر دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔ عید یا صدقہ واجبہ کی قربانی تو پہلے سے ایک واجب فریضہ ہے اس کا گوشت تو وہ ملکیت ہے جو اللہ کی راہ میں صرف ہو چکا۔ یہ تو اللہ کا فضل ہے کہ اس نے قربانی کرنے والے کو اسے کھانے اور استعمال کرنے کا حق دیا ہے۔ لیکن یہی گوشت کسی اور صدقہ واجبہ کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ (الفتاوی ہندیہ، 5/308)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2026ء