Podon Mein Gobar Ki Khad Dalna Kaisa?

 

پودوں میں گوبر کی کھاد ڈالنا کیسا؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1873

تاریخ اجراء:30محرم الحرام1446ھ/06اگست2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہم نے کچھ پودے لگائے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس میں گوبر کی کھاد ڈالی جائے ، کیا گوبر کی کھاد ڈالنا درست ہے؟ اور اگر اس میں کوئی سبزی پیدا  ہو، تو اس کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پودا لگاتے وقت جو گوبر اور کھاد ڈالی جاتی ہے، یہ ڈالنا جائز ہے ، لیکن  جب تک  یہ گوبر باقی ہے تو ناپاک ہی ہے ، البتہ  جب   یہ مٹی ہوجائے تو   پھر  اس کی پاکی کا حکم ہوگا ۔ ہاں    اس سے اُگنے والے پودے ، سبزیاں  وغیرہ بہر صورت پاک ہی ہیں  ۔

   شیخِ طریقت امیر اہلسنت مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں: ” گملوں میں ڈالی جانے والی کھاد (Fertilizer)میں گائے وغیرہ کا گوبر(Dung) شامل ہوتا ہے جو ناپاک ہے اور یہ گوبر ساری کھاد کو بھی ناپاک کر دیتا ہے نیز اس گوبر کے مٹی ہوجانے سے پہلے جو پانی اس میں ڈالا جاتا ہے وہ بھی ناپاک ہو جاتا ہے ۔ اس پانی کے باہر نکلنے کے لیے گملوں کے نیچے سوراخ ہوتا ہے تو جب تک گملوں کی کھاد پوری طرح مٹی نہیں ہوجاتی اس میں سے نکلنے والا پانی نجس ہوگااس سے اپنے بَدن اور کپڑوں کو بچانا ضَروری ہے ۔“رخت لگائیے ثواب کمائیے،صفحہ15-16، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم