
مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:
Web-1488
تاریخ اجراء:23شعبان المعظم1445 ھ/05مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میت کا سامان مثلاً
کپڑے یا چشمہ وغیرہ ، اگر وارثین اجازت دے دیں کہ یہ
کسی کو دے دیا جائے ، تو کیا دے سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میت کا معمولی سامان بھی شرعا ً ترکہ ہے
اور ورثاء کی ملکیت ہے لہٰذا اگرتمام ورثاء عاقل و بالغ
ہیں اور سب اس بات پر رضامند ہیں کہ ترکہ کی مخصوص چیز
کسی کود ے دی جائے تو یہ جائز ہے اور اگر کوئی وارث عاقل
وبالغ نہیں تو پھر اس کے حصے سے کوئی چیز کسی کو ہبہ کرنا
شرعاً جائز نہیں ہاں عاقل و بالغ ورثاء اپنے حصے میں سے کچھ
دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم