logo logo
AI Search

اونٹوں پر زکوۃ کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

29 اونٹوں پر کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

29 اونٹوں پر کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں اونٹ کا ایک مادہ بچہ جو ایک سال کا ہو کر دوسرے سال میں لگ چکا ہو یہ مذکورہ اونٹوں کی زکوٰۃ میں ادا کرنا لازم ہے۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: پچیس اُونٹ ہوں تو ایک بنتِ مخاض یعنی اُونٹ کا بچہ مادہ جو ایک سال کا ہوچکا دوسری برس میں ہو، پینتیس تک یہی حکم ہے یعنی وہی بنتِ مخاض دیں گے۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 894، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

مزید لکھتے ہیں: اُونٹ کی زکوٰۃ میں جس موقع پر ایک یا دو یا تین یا چار سال کا اُونٹ کا بچہ دیا جاتا ہے تو ضرور ہے کہ وہ مادہ ہو۔ نَر دیں تو مادہ کی قیمت کا ہو، ورنہ نہیں لیا جائے گا۔ (بہارِ شریعت، جلد 1،صفحہ 895، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1198
تاریخ اجراء: 22 جمادی الاول 1445 ھ/07 دسمبر2023 ء