زمین کی پیداوار سے زائد قرض ہو تو عشر واجب ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
کیا مقروض شخص پر بھی عشر لازم ہے ؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر اپنی زمین کی پیداوار کی مالیت سے زائد کسی پر قرض ہے تو کیا اس صورت میں بھی اس پر عشر واجب ہوگا؟
جواب
قوانینِ شریعت کے مطابق قرض، عشر واجب ہونے سے مانع نہیں، لہٰذا کسی شخص پر چاہے کتنا ہی قرضہ ہو، قرض کی رقم الگ کئے بغیر اس پر زمین کی مکمل پیداوار میں سے اپنی تفصیل کے مطابق عشر یا نصف عشر دینا لازم ہوگا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی
مصدق: مفتی فضیل رضا عطّاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2023ء