ٹھیکے پر لی گئی زمین پر عشر دینے کا طریقہ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ٹھیکے پر لی ہوئی زمین کا عشر ٹھیکہ نکال کر دیا جائے گا یا پہلے؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہم نے زمین فکس رقم میں ٹھیکے پر لی ہوئی ہے اس پر جو فصل کا عشر ہوگا وہ ٹھیکہ نکال کر ہوگا یا ٹھیکے کے ساتھ ہوگا؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں عشر مکمل پیداوار پر ہے اور عشر نکالتے وقت ٹھیکہ اور دیگر اخراجات مائنس نہیں ہوں گے لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ پہلے ٹھیکے اور دیگر اخراجات کو مائنس کیے بغیر مجموعی پیداوار میں سے عشر ادا کریں اس کے بعد ہی ٹھیکے اور دیگر اخراجات پورے کریں۔
بہار شریعت میں ہے: جس چیز میں عشر یا نصف عشر واجب ہوا، اس میں کل پیداوار کا عشر یا نصف عشر لیا جائے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ مصارفِ زراعت، ہل بیل، حفاظت کرنے والے اور کام کرنے والوں کی اجرت یا بیج وغیرہ نکال کر باقی کا عشر یا نصف عشر دیا جائے۔ (بہارشریعت، جلد 1، صفحہ 918، مکتبۃالمدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1644
تاریخ اجراء: 02 ذوالقعدۃ الحرام1445 ھ/11 مئی 2024 ء