logo logo
AI Search

کیا پھولوں کی کاشت پر عشر واجب ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

پھولوں پر عشر لازم ہوگا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا پھولوں پر بھی عشر واجب ہے؟

جواب

دیگر شرائط کا اعتبار کرتے ہوئے پھولوں کی کاشت پر بھی عشر واجب ہوگا۔

بہار شریعت میں ہے: گیہوں، جَو، جوار، باجرا، دھان اور ہر قسم کے غلّے اور السی، کسم، اخروٹ، بادام اور ہر قسم کے میوے، روئی، پھول، گنا، خربزہ، تربز، کھیرا، ککڑی، بیگن اور ہر قسم کی ترکاری سب میں عشر واجب ہے، تھوڑا پیدا ہو یا زیادہ۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 05، صفحہ 918، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1254
تاریخ اجراء: 24 جمادی الاول 1445 ھ/09 دسمبر 2023 ء