
نمازمیں سورہ فاتحہ اوراُس کے ساتھ تین آیتیں پڑھنا فرض ہے یا واجب ؟
جواب: مسئلہ کی یہ ہے کہ نمازمیں قرآن کریم کی صرف ایک آیت( کسی سورت کی تخصیص کے بغیر)سورہ فاتحہ سے خواہ اس کے علاوہ کسی اورسورت سے پڑھنافرض ہےلہذااگرکوئی فقط...
نماز ی کے سامنے منہ کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی کے بالکل سامنے منہ کرکے بیٹھنا کیسا ہے؟ سائل:امتیازحسین(فیصل آباد)
جن میتوں کا معلوم نہ ہو کہ مسلم کی ہیں یا کافرکی تو نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بسااوقات بم دھماکے میں کئی افرادہلاک ہوجاتے ہیں اورہرمرنے والے فردکے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوتاکہ یہ مسلم ہے یاکافرتواس صورت میں نمازِجنازہ کاکیاحکم ہوگا؟ سائل:محمدرضوان عطاری(فیصل آباد)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بینکوں کی جانب سے مختلف اسکیمیں سامنے آتی رہتی ہیں، فی الحال ایک بینک کی جانب سے ایک اسکیم،کمیٹی کے نام کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے ،کہ بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالئے،نہ کمیٹی ڈوبنےکی فکراور دیگر پریشانیوں سے بھی نجات ۔ 12یا18 یا 24 ماہ کی بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالی جاسکتی ہے ،جس میں منتخب شدہ مدت کے مکمل ہونے اور تمام اقساط کی ادائیگی پرکسٹمر کو Bank Contribution بھی حاصل ہوگا، جبکہ مکمل منتخب شدہ مدت مکمل ہونے سے قبل اگرکسٹمر اپنی جمع شدہ رقم لینا چاہے تو بغیر کسی Penaltyکے لے سکتاہے،البتہ ایسی صورت میں Bank Contributionنہیں ملےگا۔بینک،Bank Contribution کے نام پر 24 لاکھ کی کمیٹی پر 1 لاکھ ،18 لاکھ کی کمیٹی پر 50 ہزار اور 12لاکھ کی کمیٹی پر 25 ہزار دے رہا ہے ۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں یہ معلوم کرنا ہے کہ بینک کے ساتھ اس طرح کی کمیٹی ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟
چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے میں چارزانو بیٹھ کر نماز پڑھناکیسا ہے؟ سائل:ارشد علی(نیو کراچی)
کیا عورت صلوۃ التسبیح کی امامت کرواسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی عورت نے گھر پرعورتوں کے بیچ میں کھڑے ہوکرنمازصلوۃ التسبیح میں عورتوں کی امامت کی توکیا نماز ہوجائے گی ؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
کسی کو کاروبار کے لیے رقم دی اور اس کے کاروبار کے طریقے کا علم نہیں ، تو نفع کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک شخص کو کاروبار کے لیے بطور مضاربت رقم دی ہوئی ہے ، وہ ہر مہینے مقررہ فیصد میں مجھے نفع دے دیتا ہے ، مگر مجھے اس کے کام کا طریقہ کار معلوم نہیں ،ممکن ہے کہ وہ ناجائز طریقوں سے کماتا ہو ، کیا میرا اس سے وہ نفع لینا حلال ہے ؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے داماد کا انتقال ہوگیا ہے میری بیٹی اپنے سسرال میں عدت پوری کررہی ہے تو سوال یہ پوچھنا ہے کہ بیٹی کا اپنے سسر سے پردہ لازم ہے یا نہیں ؟ سائلہ:ام منور(صدر کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک دفتر میں کام کرتا ہے ۔دفتر میں دیگر ساتھی کبھی کبھار یا روزانہ ہی چائے یا کھانے کے لیے پرچیاں ڈالتے ہیں کہ ہر فرد کا نام ایک پرچی پر لکھ کر آخر میں کسی ایک سےپرچی نکلوائی جاتی ہے۔جس فرد کا نام نکلتا ہے ، اسے سب کے لیے چائے یا کھانا منگوانا پڑتا ہے اورہر قرعہ اندازی میں سب کا نام ڈالا جاتا ہے اگرچہ کئی مرتبہ ایک ہی شخص کا نام نکلتا رہے اور کسی کا ایک بار بھی نہ نکلے ، کیاایسی صورت میں کھانا ، پینا شرعی طور پر جائز ہے ؟
مضاربت ختم کرنی ہے تو کیا مضارب خریدا ہوا مال بیچ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے ایک آدمی نے بطور مضاربت کچھ رقم دی جس سے میں کاروبار کررہاہوں ،اب وہ شخص مضاربت ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ میرا کہنا ہے کہ دکان میں اچھا خاصہ مال جو بڑی محنت سے میں نے خریدا ہے اس کو فروخت کرلوں اور ایک دو مہینے بعد ہم پرافٹ آپس میں تقسیم کرلیں گے یوں کرنے سے دکان میں موجود مال کو بیچنے پر کافی نفع حاصل ہوگا تو ایسی صورت میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ مجھےاس چیز کا اختیار ہے کہ ابھی فورا کاروبار بند نہ کروں یہاں تک کہ اس مال میں سےنفع حاصل کرلوں اور نفع ہمارا آدھا آدھا طے ہو اتھا؟ سائل:محمد اشفاق (زینب مارکیٹ کراچی)