
کیا بڑے بڑے گناہوں کا مرتکب شخص جنت میں جائے گا؟
سوال: جو شخص مسلمان ہو، اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے اور اس نے دنیا میں بڑے بڑے گناہ کیے ہوں، زنا بھی کیا ہو اور جھوٹ بھی بولا ہو، نماز بھی نہ پڑھتا ہو تو کیا وہ جنت میں جائے گا؟
دس سال بعد قرض واپس کرنے میں ڈیفرنس لینے کا حکم
سوال: زید نے بکر کو بیس سال پہلے دس ہزار روپے قرضہ دیا ، اب بکر نے آج کی تاریخ میں یہ دس ہزار واپس کیے۔ اب زید کہتا ہے کے ان دس ہزار کی آج کیا حیثیت بلکہ اس دور میں جو دس ہزار کی اہمیت تھی مجھے اس کے برابر پیسے واپس کیے جائیں۔ مثال کے طور پر اُس دور میں دس ہزار پچاس ڈالر کے برابر تھے اور آج پچاس ڈالر بیس ہزار کے ہیں تو 20 ہزار واپس کیے جائیں۔ اس صورت میں زید کا زیادہ پیسے لینا سود ہوگا یا نہیں؟ جواب سے نوازیں تاکہ سامنے والے کو مطمئن کیا جاسکے۔
قادیانی سے گھر کرائے پر لینا کیسا ؟
سوال: قادیانی سے گھر کرائے پر لینا کیسا ہے؟
ایک بیل میں تین بچوں کا عقیقہ کرنا کیسا؟
سوال: اگر ہم ایک بیل خریدیں اور اس میں تین بچوں کا عقیقہ کردیں ، تو کیا عقیقہ ہوجائے گا یا سب کے لئے الگ الگ جانور ذبح کرنا ہوگا؟
ٹنکی کا پانی پائپ سے لگ گیا، تو اس پانی کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: گھر کی چھت پر ٹنکی ہے، جب ٹنکی بھر جاتی ہے، تو ٹنکی کا پانی اس پائپ سے ٹکرا جاتا ہے جس سے اس ٹنکی میں پانی گرتا ہے، کیا اس پائپ سے پانی ٹکرانے سے ٹنکی کا پانی ناپاک یا مستعمل کہلائے گا؟
تلاوت سنتے ہوئے لفظِ محمد ﷺ پر انگوٹھے چومنے اور درود پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب تیجے وغیرہ کا ختم شریف پڑھا جاتا ہے تو ختم شریف پڑھنے والا جب اس آیت”مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ“ کو پڑھتا ہے توپڑھنے والا قرآن پاک پڑھنا جاری رکھتا ہے اور سننے والوں میں سے بعض لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کرزبان سے درود پاک بھی پڑھتے ہیں اور انگوٹھے بھی چومتے ہیں، اس کے بارے میں شرعی حکم بیان فرما دیجئےکیا یہ درست ہے؟
وضو کے بعد شہادت کی انگلی اوپر کر کے کلمہ شہادت پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے بعد کلمہِ شہادت کے وقت شہادت کی انگلی اوپر کرنا کیسا ہے؟کیا اس سے اللہ تعالی کے لیےجہت كا اشارہ تو نہیں ہوتا؟