سرچ کریں

Displaying 4091 to 4100 out of 6860 results

4091

دورانِ نماز ناک پر بیٹھی مکھی کو پھونک مار کر اڑانا

سوال: نماز کے دوران اچانک مکھی ناک پر بیٹھ گئی تو نماز میں انسان چونک کر ذرا سر پیچھے کیا اور ہاتھ ہلائے بغیر ہی ہلکی سی پھونک مار کر اڑا دی اور نماز جاری رکھی تو کیا نماز ہو جائے گی؟

4091
4092

سفر میں جانے پر اور واپس شہر پہنچنے پر قضا ہونے والی نماز کا حکم

سوال: (1)میں 110 کلو میٹر سفر کے ارادے سے اپنے شہر سے نکلا، اس وقت ظہر کا وقت تھا، میرا ارادہ تھا کہ شہر سے نکلنے کے بعد ادا کر لوں گا، لیکن دورانِ سفر میں اس نماز کو ادا نہ کر سکا، اب اس کی قضا کرنی ہے، تو کتنی رکعات قضا کرنی ہوں گی؟(2) میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ سفر کر کے واپس اپنے گھر آرہا تھا اور ٹرین میں نمازِ عصر ادا نہیں کر سکا، ٹرین جب میرے شہر میں داخل ہوئی، اس وقت نماز کا وقت ختم ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے، ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی نماز کا وقت ختم ہوچکا تھا، اس نماز کی قضا کرتے ہوئے کتنی رکعات ادا کرنی ہوں گی؟

4092
4093

بھول کر عمرے کے طواف میں آٹھ چکر لگانے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بھائی نے بھول کر عمرے کے طواف میں سات چکر کی بجائے آٹھ چکر لگا لیے، آٹھواں چکر مکمل کرنے کے بعد یاد آیا کہ یہ آٹھ چکر ہو گئے، تو ان کے لیے کیا حکم ہے؟

4093
4094

امام قعدہ اولیٰ میں زیادہ دیر لگائے تو مقتدی کا لقمہ دینا

سوال: امام قعدہ اولیٰ کو قعدہ اخیرہ سمجھ کر تاخیر کرے، تو مقتدی کب لقمہ دیں؟ اور اگر امام اس صورت میں سلام پھیر دے، تو مقتدی کیا کریں؟

4094
4095

نماز میں سجدہ تلاوت کے بعد پھر وہی آیت پڑھی تو دوبارہ سجدہ لازم ہوگا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امام مسجد ہوں اور جہری نمازوں میں بالاستیعاب قرآن کریم کی تلاوت کر رہا ہوں، آج فجر کی نماز میں یہ معاملہ پیش آیا کہ میں نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی، پھر اسی وقت سجدہ تلاوت بھی کروا دیا، جب سجدہ سے اٹھا، تو دوبارہ اسی رکعت میں آیت سجدہ سے تلاوت شروع کر دی، اس کا سجدہ نہیں کروایا اور ایسے ہی نماز مکمل کر دی، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا مجھ پر دوبارہ سجدہِ تلاوت کی ادائیگی لازم تھی یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔

4095
4096

پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کھولنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری بہن کا 2 جنوری 2025 کو قتل ہوا۔ ہم نے تدفین کر دی۔ تدفین کے بعد ملزم نے کچھ لوگوں کے سامنے اقرار کیا ہے کہ میں نے قتل کیا ہے۔ اب ہم یہ چاہتے ہیں کہ اپنی بہن کا پوسٹ مارٹم کروائیں، تاکہ تمام مجرموں کو سزا ملے۔ ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، نیز یہ بھی بتائیے کہ کیا پوسٹ مارٹم کے بعد بہن کی قبر کی جگہ بدل سکتے ہیں؟ یعنی جہاں پہلے مدفون ہے، وہاں سے ہٹا کر کسی دوسری جگہ دفنا دیا جائے؟

4096
4097

وتروں میں دعائے قنوت مکمل نہیں پڑھی تو وتر ہوجائیں گے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ اگر کوئی وتر میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے بھول جائے، یعنی ”وَنَشْكُرُكَ “ تک پڑھے اور اگلے کلمات بھول جائے اور اِسی طرح رکوع کر لے، تو کیا اُس کے وتر ادا ہو گئے یا دوبارہ پڑھنے ہوں گے؟

4097
4098

عمرہ کرنے والا، بچے / بچی کو اٹھا کر طواف کےکتنے چکر لگائے؟

سوال: اگرکسی کا بچہ چھوٹا ہو اوراس کو بھی عمرہ کروانے کی نیت ہو تو ایسی صورت میں جب وہ ماں وغیرہ اپنے بچے یا بچی کو لے کر طواف کرے گی توطواف کے 7 پھیرے کرے گی یا 14 پھیرے کرے گی یعنی کیا بچے کے علیحدہ سے پھیرے کرنے ضروری ہیں؟

4098
4099

کیا ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا نجات کا سبب ہے؟

سوال: کیا ایسی روایت ہے کہ جوکوئی کلمہ طیبہ ستر ہزار مرتبہ پڑھ کر کسی کو بخشے تو وہ نجات پا جائے گا؟

4099
4100

ظہر کی سنت قبلیہ کو دو دو کر کے پڑھنے کا حکم

سوال: کیا ظہر کی سنت قبلیہ کو دو دو کر کے پڑھ سکتے ہیں یا چار اکٹھی پڑھنا ضروری ہے؟

4100